مجید امجد اس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہے

ظفری

لائبریرین

اس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہے
کانٹوں سے اُلجھ کر جینا ہے پھولوں سے لپٹ کر مرنا ہے

شاید وہ زمانہ لوٹ آئے، شاید وہ پلٹ کر دیکھ بھی لیں
ان اُجڑی اُجڑی نظروں میں پھر کوئی فسانہ بھرنا ہے

یہ سوزِ دروں یہ اشکِ رواں یہ کاوشِ ہستی کیا کہیے
مرتے ہیں کہ کچھ جی لیں ہم، جیتے ہیں کہ آخر مرنا ہے

اِک شہرِ وفا کے بند دریچے آنکھیں میچے سوچتے ہیں
کب قافلہ ہائے خندہءِ گل کو ان راہوں سے گزرنا ہے

رستوں پہ اندھیرے پھیل گئے، اک منزلِ غم تک شام ہوئی
اے ہمسفرو ! کیا فیصلہ ہے اب چلنا ہے یاں ٹہرنا ہے

ہر حال میں اک شوریدگیء فسونِ تمّنا باقی ہے
خوابوں کے بھنور میں بہہ کر بھی خوابوں کے گھاٹ اُترنا ہے

( مجید امجد )
 
زونی

محفلین
ہر حال میں اک شوریدگیء فسونِ تمّنا باقی ہے
خوابوں کے بھنور میں بہہ کر بھی خوابوں کے گھاٹ اُترنا ہے

بہت خوب، بہت اچھا انتخاب ھے ، اور شکر ھے اس بار شاعر کا نام بھی ساتھ ھے
;)
 
یہ سوزِ دروں یہ اشکِ رواں یہ کاوشِ ہستی کیا کہیے
مرتے ہیں کہ کچھ جی لیں ہم، جیتے ہیں کہ آخر مرنا ہے

کیا کہنے
 
الف عین

لائبریرین
غزل تو اچھی ہے لیکن میں ایک دل چسپ بات سنانے یہاں آ گیا۔
پہلے میں نے ’کرن‘ کو ’کزِن‘ پڑھا تھا!!!!
 
راہب

محفلین
غزل تو اچھی ہے لیکن میں ایک دل چسپ بات سنانے یہاں آ گیا۔
پہلے میں نے ’کرن‘ کو ’کزِن‘ پڑھا تھا!!!!
کوئی بات نہیں الف عین صاحب کیوں کہ کرن اور کزن تقریبا عین غین ہی تو ہیں
(عین غین بمعنی ہم شکل):grin:
 
راہب

محفلین
اور ظفری آپ کے نام
کہیں وہ چاچو نہ بنا دے پھر سے
اس دفعہ شاعر کا نام ضرور لکھنا ہے:grin:
 
ظفری

لائبریرین
اور ظفری آپ کے نام
کہیں وہ چاچو نہ بنا دے پھر سے
اس دفعہ شاعر کا نام ضرور لکھنا ہے:grin:
شاعر کا نام لکھیں یا نہ لکھیں اس سے کوئی فرق نہیں اب پڑتا راہب ۔
کیونکہ وہ اب ہماری بھتیجی اور ہم ان کے چاچو ہیں ۔ محفل نے یہ عہدہ اب ہمارے نام کردیا ہے ۔ ;) ۔۔۔ :grin:
 
Top