مبارکباد اس بزم میں رونق تیرے دم سے ہے !

عبید انصاری بھائی آپ کو محفل سےوابستگی کاپہلا سال بہت بہت مبارک ہو۔
آپ کا اردو محفل فورم پر پہلا سال کیسا رہا,آپ کو اردو محفل فورم کیسا لگا,اس فورم سے وابستہ محفلین کی شخصیت کے بارے میں آپ کیا رائے رکھتے ہیں اور آپ اپنے اردو محفل فورم پر گزارے خوشگوار لمحے اور احساسات محفلین سےاس لڑی میں شیئرکریں۔
ہم امید کرتےہیں کہ آپ ایسے ہی ہنس مکھ اور دوستانہ انداز سےمحفل کوخوشنما اور گلزار کرتے رہیں گے۔
اللہ کریم آپ کے لیے ہمیشہ آسانیاں پیدا فرمائے ۔آمین
 
شکریہ عدنان بھائی
میری اردو محفل میں شرکت محض واجبی اور سیکھنے کی حد تک ہے، اس لیے میرے خیال میں اس پر مبارکباد کی لڑی کے پھیکا اور بے مزہ ہونے کا امکانِ غالب وغیرہ ہے۔ :)
سال کیسا رہا؟ بہت اچھا رہا، بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ سیکھنا ابھی باقی ہے۔
شرکاء کے بارے میں اظہار خیال کیا کروں، اچھے ہیں سبھی۔ ایک سے بڑھ کر ایک علم کے افلاطون بیٹھے ہیں یہاں:)
محفل کے بارے میں کچھ عرصہ قبل رومی کے ایک شعر میں تحریف کی تھی, سو اب بھی وہی ہے:
اردو محفل! عشق خوش سودائے ما
اے طبیب جملہ علت ہائے ما
اے دوائے نخوت وناموس ما
اے تو افلاطون وجاالینوس ما
 
لاریب مرزا

محفلین
محفل میں ایک سال کی تکمیل پر بہت بہت مبارکباد!! :)
Ct_RA5_W2_BP23_Bn-_Py_RSYw_S5_Hojteqk_Im_Gubb_Fagwdaf0y_Jfb_Nry_YYra_KW9m8f_LA9n.gif
 
لاریب مرزا

محفلین
میری اردو محفل میں شرکت محض واجبی اور سیکھنے کی حد تک ہے، اس لیے میرے خیال میں اس پر مبارکباد کی لڑی کے پھیکا اور بے مزہ ہونے کا امکانِ غالب وغیرہ ہے۔ :)
قصہ کچھ یوں بھی ہے کہ اختتام ہفتہ پہ زیادہ تر محفلین مصروف ہوتے ہیں اور محفل کو کم وقت دے پاتے ہیں۔ آپ خوش گمان رہیے۔ :)
 
محفل میں ایک سال کی تکمیل پر بہت بہت مبارکباد!! :)
Ct_RA5_W2_BP23_Bn-_Py_RSYw_S5_Hojteqk_Im_Gubb_Fagwdaf0y_Jfb_Nry_YYra_KW9m8f_LA9n.gif
شکریہ لاریب مرزا آپا

قصہ کچھ یوں بھی ہے کہ اختتام ہفتہ پہ زیادہ تر محفلین مصروف ہوتے ہیں اور محفل کو کم وقت دے پاتے ہیں۔ آپ خوش گمان رہیے۔ :)
اجی واہ! گویا اب ہم خود کو یوں تسلی دے سکتے ہیں کہ اہل محفل ہمیں مبارکباد دینے کو بےتاب ہوئے جاتے تھے، مگر مصروفیت آڑے رہی۔ :D
ہممم یہ ٹھیک ہے۔
 
Top