La Alma
لائبریرین
اس جہانِ آرزو میں اور کیا کیا دیکھیے
دستِ ساقی دیکھیے یا موجِ صہبا دیکھیے؟
رنگِ عالم دیکھیے! ہنگامِ دنیا دیکھیے!
بیٹھ کر چپ چاپ یوں ہی بس تماشا دیکھیے
تابِ نظّارہ نہیں کیونکر سراپا دیکھیے
شوخیِ دل کہہ رہی ہے، بے محابا دیکھیے
مسندِ خلوت پہ ہے کثرت نمائی جلوہ گر
خود پسندی کیا یہی ہے خود میں خود سا دیکھیے
دیکھنا ہو جب کبھی المٰی سکوتِ زندگی
شیشہء برفاب میں پھر عکس جمتا دیکھیے
دستِ ساقی دیکھیے یا موجِ صہبا دیکھیے؟
رنگِ عالم دیکھیے! ہنگامِ دنیا دیکھیے!
بیٹھ کر چپ چاپ یوں ہی بس تماشا دیکھیے
تابِ نظّارہ نہیں کیونکر سراپا دیکھیے
شوخیِ دل کہہ رہی ہے، بے محابا دیکھیے
سازِ سودائے محبت بج رہا ہے چار سو
دم بدم اہلِ جنوں کو رقص کرتا دیکھیے
دم بدم اہلِ جنوں کو رقص کرتا دیکھیے
خود پسندی کیا یہی ہے خود میں خود سا دیکھیے
دیکھنا ہو جب کبھی المٰی سکوتِ زندگی
شیشہء برفاب میں پھر عکس جمتا دیکھیے