مصطفیٰ زیدی اس سے ملنا تو اس طرح کہنا

شاہ حسین

محفلین
فرہاد
اس سے ملنا تو اس طرح کہنا:۔

تجھ س پہلے مری نگاہوں میں
کوئی روپ اس طرح نہ اترا تھا
تجھ سے آباد ہے خرابئہ دل
ورنہ میں کس قدر اکیلا تھا

تیرے ہونٹوں پہ کوہسار کی اوس
تیرے چہرے پہ دھوپ کا جادو
تیری سانسوں کی تھرتھراہٹ میں
کونپلوں کے کنوار کی خوشبو

وہ کہے گی کہ ان خطابوں سے
اور کس کس پہ جال ڈالے ہیں
تم یہ کہنا کہ پیش ساغر جم
اور سب مٹیوں کے پیالے ہیں

ایسا کرنا کہ احتیاط کہ ساتھ
اس کہ ہاتھوں سے ہات ٹکرانا
اور اگر ہو سکے تو آنکھوں میں
صِرف دو چار اشک بھر لانا

عشق میں اے مبصّرین کرام
یہ ہی تیکنیک کام آتی ہے
اور یہ ہی لے کے ڈوب جاتی ہے


مصطفیٰ زیدی
 

جیا راؤ

محفلین
وہ کہے گی کہ ان خطابوں سے
اور کس کس پہ جال ڈالے ہیں
تم یہ کہنا کہ پیش ساغر جم
اور سب مٹیوں کے پیالے ہیں


بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔ :biggrin:
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شاہ جی
واہ
بہت خوب
تجھ س پہلے مری نگاہوں میں
کوئی روپ اس طرح نہ اترا تھا
تجھ سے آباد ہے خرابئہ دل
ورنہ میں کس قدر اکیلا تھا

تیرے ہونٹوں پہ کوہسار کی اوس
تیرے چہرے پہ دھوپ کا جادو
تیری سانسوں کی تھرتھراہٹ میں
کونپلوں کے کنوار کی خوشبو

مصطفی زیدی جی کا بہت اچھا کلام ہے ۔
نایاب
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرہاد
اس سے ملنا تو اس طرح کہنا:۔

تجھ سے پہلے مری نگاہوں میں
کوئی روپ اس طرح نہ اترا تھا
تجھ سے آباد ہے خرابہِ دل
ورنہ میں کس قدر اکیلا تھا

تیرے ہونٹوں پہ کوہسار کی اوس
تیرے چہرے پہ دھوپ کا جادو
تیری سانسوں کی تھرتھراہٹ میں
کونپلوں کے کنوار کی خوشبو

وہ کہے گی کہ ان خطابوں سے
اور کس کس پہ جال ڈالے ہیں؟
تم یہ کہنا کہ پیشِ ساغرِ جم
اور سب مٹیوں کے پیالے ہیں

ایسا کرنا کہ احتیاط کے ساتھ
اس کے ہاتھوں سے ہات ٹکرانا
اور اگر ہو سکے تو آنکھوں میں
صِرف دو چار اشک بھر لانا

عشق میں اے مبصّرینِ کرام
یہ ہی تکنیک کام آتی ہے
اور یہی لے کے ڈوب جاتی ہے
مصطفیٰ زیدی
 
Top