اس فانٹ کی پہچان معلوم کرنی ہے

mohdumar

محفلین
حضرات میرا سوال اس فانٹ سے متعلق ہے۔
GNYI9ur.png

TAYpIin.png


جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ فانٹ کمرشل طور پر ٹی وی اور اخبار میں چھپے اشتہارات میں خاطر خواہ یعنی کافی عام استعمال ہوتا ہے خاص طور پر موبائل نیٹ ورک کمپنیز کے اشتہارات میں۔
میں کئئ عرصے سے اس فانٹ کے نام کا متلاشی ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ یہ لکھائی فانٹ نہیں بلکہ خود کی گئی خطاطی ہے لیکن جس طرح یہ فانٹ عام طور پر استعمال ہوتا ہے وہ بھی مختلف کمپنیز میں، اس سے یہی لگتا ہے کہ یہ باقاعدہ فانٹ ہے۔
یقینا اس فورم پر باعلم افراد مجھ سے اس فانٹ کے متعلق کچھ شیئر کر پائیں گے؟
 

arifkarim

معطل
اس قسم کے اشتہاری فانٹس پاکستان بھر میں مختلف کمپنیاں ایک عرصہ سے استعمال کر رہی ہیں۔ متلاشی بھائی اس بارہ میں زیادہ بہتر بتا سکیں گے کہ اوپر تصویر میں فانٹ کا نام وغیرہ کیا ہے۔
 

mohdumar

محفلین
حال ہی میں کچھ اشتہارات کی وکٹر فائلز ملی ہیں لیکن ان میں ٹیکسٹ curve فارم میں ہے۔ نہ ہی اس بات کا تعین کیا جا سکتا ہے کہ یہ ٹیکسٹ کہاں یعنی کس ایپ سے امپورٹ ہوا
 

اسد

محفلین
9SAVizG.png

ایک اور جگہ شاید اسی فانٹ کا نمونہ ملا ہے ۔ویسے ڈیزائئنگ میں کافی اچھا لگتا ہے
یہ ٹاہوما فونٹ ہے، متن ٹائپ کرنے کے بعد غالباً کسی گرافک پروگرام میں اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔
ایڈٹ: یا ٹاہوما فونٹ کو ہی ایڈٹ کیا گیا ہے اور نقطے بہتر بنائے گئے ہیں۔
کمپیوٹنگ سیکھیں - اُردو زبان م۔۔۔۔۔۔یں
تطویل یہاں درست کام نہیں کر رہی۔
font-tahMod-1.png
 
آخری تدوین:

mohdumar

محفلین
یہ ٹاہوما فونٹ ہے، متن ٹائپ کرنے کے بعد غالباً کسی گرافک پروگرام میں اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔
ایڈٹ: یا ٹاہوما فونٹ کو ہی ایڈٹ کیا گیا ہے اور نقطے بہتر بنائے گئے ہیں۔
کمپیوٹنگ سیکھیں - اُردو زبان م۔۔۔۔۔۔یں
تطویل یہاں درست کام نہیں کر رہی۔
font-tahMod-1.png
اس اطلاع کے لئے آپ کا شکر گزار ہوں۔ میں دراصل نقطوں سے کنفیوژ ہو گیا۔ ورنا Tahoma تو کافی عام فانٹ ہے۔نیز یہ نمونہ اشتہاری فانٹوں سے محتلف ثابت ہوا۔ میں نے اشتہاروں کے مزید نمونے اکٹھے کیے ہیں ان سے یہی گمان ہوتا ہے کہ کسی ماہر ڈیجیٹل خطاط کا کام ہے کیونکہ اس فانٹ میں کافی variations بھی نظر آرہی ہیں۔ جلد نمونے اپلوڈ کروں گا۔
 

mohdumar

محفلین
جی عارف کریم صاحب، میں نے اس فانٹ کی تلاش کو ترک کر دیا ہے۔ البتہ اسی کوشش میں دو فانٹ ایسے ضرور نظر آئے تھے جو زیر بحث فانٹ سے کسی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔ ذیل میں ان ایرانی فانٹس کے نمونے پیش ہیں جو ممبران محفل چاہیں تو استعمال میں لا سکتے ہیں۔

yMOLJmQ.png
 

mohdumar

محفلین
ایک نیا دھاگہ جاری کرنے کی بجائے میں ادھر ایک اور اشتہاری نسخ فانٹ کی پہچان جاننے کی گزارش کروں گا۔ یہ کسی حد تک تو القلم ٹیلی نار سے ملتا ہے لیکن کسی کے علم میں اس کی اپنی پہچان ہو تو ضرور شیئر کرے۔

mxqBxqE.png

COblObL.png
7NtpWPQ.png
 

اشتیاق علی

لائبریرین
یہ تمام فونٹ کمپنیوں نے اپنے لیے تیار کیے ہیں۔ اور شاید اکثر فونٹ ہیں بھی نہیں صرف السٹریٹر کی یا کورل کی فائل میں خطاطی محفوظ کی ہو اور بوقت ضرورت خطاطی استعمال میں لائی جاتی ہو۔
 

متلاشی

محفلین
اس قسم کے اشتہاری فانٹس پاکستان بھر میں مختلف کمپنیاں ایک عرصہ سے استعمال کر رہی ہیں۔ متلاشی بھائی اس بارہ میں زیادہ بہتر بتا سکیں گے کہ اوپر تصویر میں فانٹ کا نام وغیرہ کیا ہے۔
یہ فونٹس نہیں بلکہ ہاتھ کی خطاطی ہے۔۔۔
آپ اوپر ڈیلی چارجز والے سیمپل میں ر کو غور سے تجزیہ کریں تو ہر جگہ یہ ر مختلف ہے کہیں ذرا بڑی کہیں ذرا چھوٹی ۔۔۔ اس کا مطلب یہ فونٹ نہیں بلکہ خطاطی ہے اور ڈیجیٹل بھی نہیں بلکہ ہاتھ سے کی ہوئی کیونکہ ڈیجیٹل میں ایک دفعہ ر ڈرا کرنے کے بعد دوبارہ نئی بنانے کی ضرورت نہ تھی ۔۔
 
Top