اس مشکل کی تدبیر کیاہےِ؟

ابن جمال

محفلین
مذہب ونظریات میں سیرت سرور عالم میں آج جب میں نے حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مولانا عبدالماجد دریابادی کی لکھی تحریر پوسٹ کرنے کی کوشش اوراسے متعدد مراسلات کی شکل میں پوسٹ کرناتھا۔پہلامراسلہ سبمٹ کیاتو جواب آیاکہ کسی ناظم کی منظوری تک ظاہر نہیں ہوگی۔اب تاوقتیکہ پہلامراسلہ ظہورپذیر نہ ہو دوسرامراسلہ کیسے بھیج سکتاہوں۔
میرے خیال سے ناظمین براہ کرم ایک مرتبہ اورغورکریں کہ کیاسیرت سرور عالم میں اس پابندی کو ختم کرنے کی کوئی گنجائش نکلتی ہے یانیہں۔
 

ابن جمال

محفلین
خیر!یہ تووقتی تدبیر ہے لیکن میری رائے تھی کہ ربیع الاول کے پورے مہینہ سیرت سرور عالم میں سے پابندیاں ہٹالی جائیں توبہتر تاکہ مضامین شیئر کرنے والے زیادہ آسانی کے ساتھ شیئر کرسکیں۔
شمشاد بھائی آپ کی مہربانی کا شکریہ ،بقیہ مراسلے آپ کی نظرکرم کے متقاضی ہیں۔ذراان پر بھی ایک نگاہ ۔نوازش ،کرم شکریہ۔والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی اس زمرے میں موڈیریٹر کی منظوری اس لیے رکھی گئی ہے کہ کچھ اراکین شرارت کے طور پر بہت غلط قسم کے مراسلے پوسٹ کرتے رہے ہیں۔ اب تو موڈیریٹر حضرات کی تعداد بھی زیادہ ہے جو وقتاً فوقتاً مراسلے دیکھ کر منظور کرتے رہتے ہیں۔
 
برادرم ابن جمال آپ کے لئے ایک مشورہ یہ ہے کہ آپ ایسے مظامین جو کئی پیغامات کی صورت لکھنے والے ہوں ان کو "مضامین کی ادارت" کے زمرے میں مناسب نوٹ کے ساتھ پوسٹ کر دیا کریں۔ مثلا کس زمرے میں پوسٹ شامل کرنا چاہتے ہیں اور ایسی ہی دوسری معلومات نوٹ مین شامل کر دیں ساتھ ہی عنوان میں غیر مکمل یا مکمل کا لاھقہ بھی لگا دیں اس سے منتظمین کو اندازہ ہو جائے گا کہ اب فلاں دھاگے کو مناسب زمرے میں منتقل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ مضامین کی ادارت زمرے کی خصوصیت یہ ہے کہ وہاں ارسال کیئے گئے مضامین صرف منتظمین اور صاحب مضمون کو نظر آتے ہیں۔ یعنی وہاں تکمل سے پہلے تک بے خوف ترمیم و اضافے کیئے جا سکتے ہیں۔ :)
 
Top