اس نثری غزل کی اصلاح فرمائیں

محسن اعوان

محفلین
کسی کا دل توڑ کر
کسی کو دل میں بسا لینا
کسی کی آنکھیں نم کرنا
کسی کے آنسو پونچھنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
حالات کے نازک لمحوں میں
کسی کو الوداع کہنا
کسی کے حال پہ ہنسنا
کسی کے حال پہ رونا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
کسی کو دردِ ہجر دینا
کسی کو وصل عطا کرنا
کسی کو پانے کی خواہش میں
کسی کو یوں ہی رد کرنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
ہوں میں بھی نہیں مخلص
مجھ کو بھی علم نہیں فائقؔ
کہ محبت کیسے ہوتی ہے
ہاں! اتنا پتا ہے کہ
محبت ایسے نہیں ہوتی
 
کسی کا دل توڑ کر
کسی کو دل میں بسا لینا
کسی کی آنکھیں نم کرنا
کسی کے آنسو پونچھنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
حالات کے نازک لمحوں میں
کسی کو الوداع کہنا
کسی کے حال پہ ہنسنا
کسی کے حال پہ رونا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
کسی کو دردِ ہجر دینا
کسی کو وصل عطا کرنا
کسی کو پانے کی خواہش میں
کسی کو یوں ہی رد کرنا
سنو! محبت ایسے نہیں ہوتی
ہوں میں بھی نہیں مخلص
مجھ کو بھی علم نہیں فائقؔ
کہ محبت کیسے ہوتی ہے
ہاں! اتنا پتا ہے کہ
محبت ایسے نہیں ہوتی
بھائی صاحب یہ نثری غزل کوئی نئی صنف ہے؟ ابتک ہم نے غزل، نظم، آزاد نظم اور نثری نظم سنا تھا۔ خود ہم نے ایک صنفِ سخن بعنوان "وزل" تخلیق فرمائی تھی لیکن "نثری غزل" تو کمال شے ہے۔
 

محسن اعوان

محفلین
بھائی صاحب یہ نثری غزل کوئی نئی صنف ہے؟ ابتک ہم نے غزل، نظم، آزاد نظم اور نثری نظم سنا تھا۔ خود ہم نے ایک صنفِ سخن بعنوان "وزل" تخلیق فرمائی تھی لیکن "نثری غزل" تو کمال شے ہے۔
معذرت سر جی لکھنے میں غلطی ہوئی اصل میں نظم ہی لکھ رہا تھا
 
معذرت سر جی لکھنے میں غلطی ہوئی اصل میں نظم ہی لکھ رہا تھا
ہماری جانب سے بھی معذرت قبول کیجیے کہ ہم نے آپ کا عنوان دیکھتے ہی نوٹ لکھ مارا۔

اب آئیے آپ کی نثری نظم کی جانب۔ اب تک اس صنف کے قواعد و ضوابط عنقا ہیں یعنی آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا آپ اپنی اس نثری نظم کو بعینہٖ "آپ کی نثری شاعری" نامی زمرے میں شریک کرسکتے ہیں۔
 

فاخر

محفلین
میں بھی نئی صنف دیکھ کر چونک گیا کہ "نثری غزل" یہ کون صنف ہے۔ ممکن ھے کہ احباب نے نئی صنف وضع کیا ہو۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
نثری غزل بھی ممکن تو ہے، بس نثری مصرعوں میں ردیف قافیہ لے آئیں! قافیوں میں بھی بحر کی وجہ سے کوئی تنگی محسوس نہیں ہو گی۔ اعتبار اور بیدار قوافی بھی لائے جا سکتے ہیں جو شاید واقعی اصل غزل میں شاید ہی آ سکیں
 
Top