محب علوی
مدیر
اس نے پر کاٹ کر جب بابِ قفس کھول دیا
یاد بہت مجھے اڑنے کے زمانے آئے
آج مجھے میری ایک کولیگ جو کہ اب مایئکروسافٹ میں جا چکی ہیں یہ بتایا کہ وہ ووٹ نہیں ڈال سکی کیونکہ کہ ووٹ کی آپشن نہیں آرہی اب۔ میں نے جا کر دیکھا تو تھریڈ مقفل تھی ۔ پہلے تو مجھے یقین نہیں آیا مجھے انتہائی حیرت ہوئی اور پھر جب یقیین آیا تو یہ حیرت دکھ میں بدل گئی کہ میں کیا ہوں اس فورم پر، کچھ بھی نہیں۔ کسی نے مجھے بتانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی اور اتنا بھی انتظار نہیں کیا کہ میں آجاؤ اور اپنا موقف بیان کر لوں۔ اگر پوسٹس مقفل ہی کرنی ہیں تو پھر کیا فائدہ پوسٹس کرنے کا،پھر تو چپ چاپ بیٹھ کر پوسٹس دیکھنی ہی چاہئے کہ جانے کس وقت کونسی پوسٹ مقفل ہو جائے۔ یاد بہت مجھے اڑنے کے زمانے آئے
مجھ پر اس پوسٹ میں حد سے زیادہ تنقید کی گئی، دھاندلی اور بیوقوفی تک کے الزام لگائے گئے مگر میں نے کسی پر غصہ کا اظہار نہیں کیا بلکہ تحمل سے سب کا جواب دیا اور اسے مزاح کے رنگ میں ہی لیا۔ کیا ہم میں برداشت کا مادہ اتنا ہی کم ہو گیا ہے کہ کسی بھی بات پر تصدیق کئے بغیر رائے قائم کر لیں۔
میں اس پوسٹ پر بہت محنت کی تھی اور اس کی وجہ سے 8 ممبران بھی بنائے تھے فورم پر بلکہ یہاں کھینچ کر لانے میں ایک مددگار پوسٹ تھی۔ مسلسل بحث و تمحیص کے بعد کئی لوگ ممبر بنے تھے اور میں نے رجسٹریشن سے لے کر اردو لکھنے تک میں ان کی مدد کی تھی جس میں کئی گھنٹی صرف ہوئے تھے۔ سب میں اس فرضی الیکشن سے ایک دلچسپ گفتگو کا سلسلہ جاری کر رکھا تھا۔ اب کئی لوگ مجھ سے پوچھ چکے ہیں کہ کیا بنا الیکشن کا میں کیا بتاؤں کہ تھریڈ مقفل ہے اور میں اتنی تعریفیں کرتا رہا ہوں فورم کی اور ممبران کے حسنِ سلوک کی۔ اس سلوک کے بعد کیا میں اتنے یقین سے یہ کہہ سکوں گا جب کہ میں خود حسنِ سلوک کا شکار ہو گیا ہوں۔