اس ویب سے احمد دیدات کے لیکچرس ڈآئون لوڈ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فر حان

محفلین
جناب نبیل صاحب ایم کیو ایم کی سائیٹ پر بڑی تنقید کی گئی پر یہاں قادیانیت کی تبلیغ کھلے عام ہو رہی ہے یہان کسی نے توجہ تو دور کی بات۔۔۔ قادیانیت مسلکی مسئلہ نہیں خالص ایمانی مسئلہ میں اپنا احتجاج رکارڈ کروارہا ہوں امید ہے کے اس سائیٹ کو خالص ایمان کے جذبے کے تحت حذف کردیا جائےگا؟؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
جذباتیات سے بھرے بیکار لوگوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ احمد دیدات اور احمدیت دو الگ الگ نام ہیں! :grin:
بیوقوف قوم!
 
arifkarim

معطل
لا علمی کی بھی حد ہے! احمد دیدات کی ویب سائٹ کو احمدیوں کی ویب سائٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ :rolleyes:

تائید کا شکریہ۔ شاید اسی لاعلمی نے ملک کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ بات بات پر مشتعل ہو جانا ہمارا قومی مورال ہے۔ خوش رہیں! :)
 
بشیر احمد

محفلین
میرے اس تھریڈ شامل کرنے پر کچھ بھائیوں کو شاید یہ غلطی لگ گئی یہ قادیانیوں کی ویب ہے لیکن کچھ باشعور بھائیوں نے یقینا ان کی غلط فھمی کو دور کردیا پے میری غیر موجودگی میری تائید کرنے پر ان کیلئےدست بدعا ہوں میں سوچتا یوں کہ اس قوم کا کیا بنے گا جو اپنے محسنین کے نام تک بھی بھول گئی آج ہم تو محمدی تھذیب کو چھوڑ کر یورپی تھذیب کے دلداھ بن گئے ہیں اور باتیں ان عظیم لوگوں کے خلاف کرتے ہیں جنہوں نے یورپ میں دین محمدی کے عظمت کے جھنڈے بلند کئے میرے مولا احمد دیدات رحمہ اللہ کے جنت میں درجات بلند فرما اور ہم مسلمانوں کا دین سے جذباتی لگاو کے بجائے نظریاتی اور حقیقی تعلق قائم فرما
 
بشیر احمد

محفلین
میرے اس تھریڈ شامل کرنے پر کچھ بھائیوں کو شاید یہ غلطی لگ گئی یہ قادیانیوں کی ویب ہے لیکن کچھ باشعور بھائیوں نے یقینا ان کی غلط فھمی کو دور کردیا پے میری غیر موجودگی میری تائید کرنے پر ان کیلئےدست بدعا ہوں میں سوچتا یوں کہ اس قوم کا کیا بنے گا جو اپنے محسنین کے نام تک بھی بھول گئے ہیں آج ہم تو محمدی تھذیب کو چھوڑ کر یورپی تھذیب کے دلداھ بن گئے ہیں اور باتیں ان عظیم لوگوں کے خلاف کرتے ہیں جنہوں نے یورپ میں دین محمدی کے عظمت کے جھنڈے بلند کئے میرے مولا احمد دیدات رحمہ اللہ جنت میں درجات بلند فرما اور ہم مسلمانوں کا دیں سے جذباتی لگاو کے بجائے نظریاتی اور حقیقی تعلق قائم فرما
 
فہیم

لائبریرین
چکرا تو میں بھی گیا تھا کہ احمد دیدات کا قادیانیت سے کیا تعلق۔

ویسے بتاتا چلوں کہ احمد دیدات وہ شخصیت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر ذاکر نائیک جیسی شخصیت جسمانی ڈاکٹر سے روحانی ڈاکٹر میں تبدیل ہوئی۔
اور یہ میرے نہیں بلکہ خود ڈاکٹر ذاکر نائیک کے الفاظ ہیں۔
 
فر حان

محفلین
ماشاءاللہ آپ علمی لوگوں کی علمی اور سیر حاصل گفتگو سن کر بڑاسکون ہوا۔ میں تو ٹھرا جاہل آپ سب پڑھے لکھے لوگ ہیں پر بہرحال میں اس پر مذید بحث نہیں کرسکتا جب کے میں جانتا ہوں کے اس سائیٹ کا ایک لنک ایک متنازہ سائیٹ‌پر کھلتا ہے ۔اللہ آپ سب کو اور مجھ کو تہذب سکھائے کسی کو بات بتانے کے اور سمجھانے کے کچھ تہذیبی طریقے بھی ہوتے ہیں۔دوسروں کو جاہل کم عقل ثابت کرکے خود کو پڑہا لکھا ثابت کرنا اگر تہذیب ہے تو یہ آپ کو مبارک جہاں تک رہی ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بات تو میں یہاں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا۔جزاک للہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
درست فرمایا آپ نے۔ آپ بزعم خود نام نہاد اسلامی سائٹس بنا رہے ہیں اور ایم کیو ایم کی سائٹ پر تنقید (جو کسی نے نہیں کی ہے)، پر آپ کو تکلیف ہو رہی ہے۔ اور اس کا غصہ آپ احمد دیدات کو قادیانی کہہ کر نکال رہے ہیں۔ اس کے لیے حماقت اور لاعلمی کم الفاظ ہیں۔
 
کونسا لنک متنازعہ سائیٹ پر کھلتا ہے بیٹا؟
اردو کے سب تو اسلامک ہاوس کے لنکز ہیں
 
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر اور تحاریر تو مجھے قابل رشک لگی ہیں۔ ان کی تقاریر تو میں‌اکثر ہی سنتا رہا ہوں بے حد فائدہ مند ہیں۔
شیخ احمد دیدات اللہ انہیں جنت الفردوس نصیب کرے۔ قابل ادمی تھے۔ رد عیسائیت، یہودیت، ہندویت اور مشرکانہ افعال کے ماہر تھے۔ بے شمار لوگ ان کے کام سے فیضیاب ہوئے ہیں۔
اپ کو کیا قابل اعتراض بات نظر ائی ہے بیٹا؟
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ احمد دیدات پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔

وہ اسلام کے بہت بڑے مبلغ تھے۔ ان کی تقرریں اور غیر مسلموں سے مذاکرے / مناظرے سننے کے لائق ہیں۔ جسے سن کر بہت سے غیر مسلم مشرف با اسلام ہوئے۔

میری خواہش ہے اگر کوئی رکن ان کے لیکچرز / تقریریں / مناظرے سن سکتا ہے تو ضرور سنے۔
 
فر حان

محفلین
درست فرمایا آپ نے۔ آپ بزعم خود نام نہاد اسلامی سائٹس بنا رہے ہیں اور ایم کیو ایم کی سائٹ پر تنقید (جو کسی نے نہیں کی ہے)، پر آپ کو تکلیف ہو رہی ہے۔ اور اس کا غصہ آپ احمد دیدات کو قادیانی کہہ کر نکال رہے ہیں۔ اس کے لیے حماقت اور لاعلمی کم الفاظ ہیں۔

نبیل یہاں آپ کا نام نہاد سے کیا مطلب ہے ذرا وضاحت فرمائیں گے؟
 
فر حان

محفلین
شمشاد بھائی اور ہمت بھائی میں کسی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کے اگر میں کسی بات کے بارے میں لا علمی میں کوئی بات کہ گیا جس سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میری اصلاح ہونی چاہیے تھی یا نہ کے یہاں خود کو پڑھا لکھا ثابت کرکے کسی کی تذلیل ؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top