اس ویڈیو کے متعلق وضاحت درکار ہے

ساقی۔

محفلین
"ڈانسر طاہر القادری " کے نام سے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو نظر آئی.
کیا کوئی بتائے گا کہ یہ کیا ہے؟
کیونکہ اسلام میں ناچنا اور طبلہ و سارنگی ممنوع ہے . جب کہ اس ویڈیو میں سازو آواز بھی موجود ہے اور ناچنے والے بھی ، اور تو اور قادری صاحب داد بھی دے رہے ہیں .

[youtube]s5aly9qRUDs&feature[/youtube]​
 
فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

آپ نا جانے کیا سمجھ رہے ہیں!

لیکن اصل میں یہ ایک محفل سماع ہے ۔ جس میں بہت سی عوام بھی موجود تھی ۔ اور عشق رسول و محبت خدا میں یہ بے اختیار جھوم رہے ہیں ۔ اس میں یہ ٹائٹل دینا مناسب نہیں تھا ۔ لیکن خیر اپنے فعل کا حساب بھی آپ نے ہی دینا ہے۔
 
یعنی جس میں "بہت سی عوام" موجود ہو وہ چیز درست ہے ؟
اس طرح ناچنا درست ہے؟
سازر درست ہے؟
میں نے نام نہیں دیا . یہی ویڈیو کا نام تھا.
 
دوست

محفلین
آپ سے کس نے کہا کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے؟
یہیں کہیں کسی مذہبی فورم میں اس پر بیس صفحاتی ایک بحث ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی تھی۔ اس موضوع پر پچھلے ہزار سال سے اختلاف موجود ہے۔ موسیقی اگر آپ کو کار حق سے روکے تو بلاشک حرام ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
اس موضوع پر ور کچھ تو نہیں‌ کہوں‌ گا ۔
البتہ محفل جو ویڈیو میں‌ دکھائی گئی ہے، گانا اس کا حصہ نہیں‌۔ بلکہ اس ویڈیو کو گانے سے ملا دیا گیا ہے ۔اس لئے ساز و آواز کا الزم غلط ہے، نہ ہی ویڈیو میں‌ ساز نظر آ رہے ہیں‌۔
یہ کسی بد دیانت کا کام ہے کہ ویڈیو پر گانا بھر کر دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔
 
ف۔قدوسی

محفلین
السلام علیکم!

آپ نا جانے کیا سمجھ رہے ہیں!

لیکن اصل میں یہ ایک محفل سماع ہے ۔ جس میں بہت سی عوام بھی موجود تھی ۔ اور عشق رسول و محبت خدا میں یہ بے اختیار جھوم رہے ہیں ۔ اس میں یہ ٹائٹل دینا مناسب نہیں تھا ۔ لیکن خیر اپنے فعل کا حساب بھی آپ نے ہی دینا ہے۔

وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عشق رسول اور عشق خدا میں میں نے آنسو نکلتے دیکھا ہے پر کبھی کسی کو ناچتے نہیں دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ جھومنا نہیں ہے ناچ ہی ہے اور ساتھ میں تالیاں بھی بجارہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساقی۔

محفلین
آپ سے کس نے کہا کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے؟
یہیں کہیں کسی مذہبی فورم میں اس پر بیس صفحاتی ایک بحث ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی تھی۔ اس موضوع پر پچھلے ہزار سال سے اختلاف موجود ہے۔ موسیقی اگر آپ کو کار حق سے روکے تو بلاشک حرام ہے۔

میں وہ بحث پڑھ چکا ہوں . اور یہی سمجھ آئی تھی کہ واقعی "حرام" ہے . اب جو نہیں مانتے (اور حرام نہ ہونے پر اب بھی شک کرتے ہیں . میرے پاس ان کا کوئی علاج نہیں . میرے پاس کیا حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا :)) عنقریب وہ پچھتانے والے ہیں. ( آخرت میں)

علماء فرماتے ہیں . گناہ کرنا نہیں چھوڑ سکتے تو گناہ کو "گناہ" سمجھ کر کرو . نا کہ اس گناہ پہ ثواب کے فتوے لگانا شروع کر دو.

معذرت چاہوں گا اگر کچھ سختی محسوس ہوئی ہو تو ! میرا تو یہی عقیدہ ہے
 
ساقی۔

محفلین
اس موضوع پر ور کچھ تو نہیں‌ کہوں‌ گا ۔
البتہ محفل جو ویڈیو میں‌ دکھائی گئی ہے، گانا اس کا حصہ نہیں‌۔ بلکہ اس ویڈیو کو گانے سے ملا دیا گیا ہے ۔اس لئے ساز و آواز کا الزم غلط ہے، نہ ہی ویڈیو میں‌ ساز نظر آ رہے ہیں‌۔
یہ کسی بد دیانت کا کام ہے کہ ویڈیو پر گانا بھر کر دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔

یہ بیان کچھ دل کو لگتا ہے . لیکن "ناچ" بدستور سوالیہ نشان لیئے ہوئے ہے ؟
 
فخرنوید

محفلین
جناب ذرا کھلے دل کے ساتھ اور کھلے زہن کے ساتھ اور کھلی آنکھ کے ساتھ دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو گا۔
 
فخرنوید

محفلین
ناچنا عورتوں کا مھٍل نا محرم میں اصل میں فحاشی و عریانی ہے۔

اگر کسی مردوں محفل میں کچھ مرد صرف مرد خوشی سے کسی غیر شرعی خوشی پر نہیں ناچ رہے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

اگر کسی عورتوں کی محفل میں کچھ عورتیں صرف عورتیں خوشی سے کسی غیر شرعی خوشی پر نہیں ناچ رہے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

لیکن اگر مرد و عورت چاہے وہ خوشی کسی بھی قسم کی ہو ایک ہی محفل میں ناچ رہے ہوں تو اسے نا تو معاشرہ اچھی نظر سے دیکھے گا اور نہ ہی کوئی اسلامی فقہ اور فرقہ

یہاں اصل میں محفل سماع تھی۔ جس میں شان رسول اور حمد خدا تھی۔
اس پہ اعتراض کرنے والے تو ولیوں اور بزرگوں کو نا ماننے والے ہیں ۔
 
:(:(:(
اعتراض میں نے کیا ہے . لیکن آپ ذاتی حملے کرنے سے گریز کیجیئے . اگر میرے ، ولیوں اور بزرگوں کو نہ ماننے کے متعلق کوئی ثبوت ہے تو ضرور پیش کیجیئے . ورنہ جھوٹی الزام تراشی سے پرہیز کیجیئے.
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
جو کرے گا سو بھرے گا ۔
عیب جوئی آسان بہت
اپنے سے عیب کو دور کرنا آسان ہے کیا ۔؟؟؟
یہ بحث پرانی ہو چکی کہ
کوا حلال ہے کہ حرام
نیت مقبول ہے کہ مردود
عمل مقبول ہےکہ مردود
جہاں علم کی فراوانی ہو ۔ وہاں اپنے علم و عمل سے وہ راہ اختیار کرنی بہت بہتر جو راہ حق محسوس ہو ۔
مجھے کسی کی کیا خبر مجھے تو اپنا حساب دینا ہے ۔
دین کامل بزبان محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نسل انسانی پر آشکار ہو چکا ۔ اب جو چاہے وہ اپنی راہ منتخب کر لے ۔
اور بیشک ہدایت تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے ۔

کیا کہتے ہیں اس میں مفتیان ِاسلام
جب بیع ِمساجد سے نہیں چلتا کام
تو وجہ ِکفاف کےلئے مومن کو
جائز بھی ہے یا نہیں خدا کا نیلام

نایاب
 
Top