اس پرچم کے سائے تلے

ساجد

محفلین
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں
------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
پر میں یہ پیغام کمزور یادداشتوں کو یاد کیوں کروا رہا ہوں بھلا ؟ :)
 

ساجد

محفلین
کیا فرق پڑتا ہے کہ 14 اگست ہے یا نہیں ۔ لیکن اس قوم کی ترجیح دیکھ لیجئے کہ یہاں میں اس شعر کی بجائے کسی مسلک یا ملک پر طعن و تشنیع کرتا تو اب تک درجنوں "فدائین " جذبات کے دریا بہا چکے ہوتے ۔ ------- آئینہ ہے روبرو :)
 

عمر سیف

محفلین
کیا فرق پڑتا ہے کہ 14 اگست ہے یا نہیں ۔ لیکن اس قوم کی ترجیح دیکھ لیجئے کہ یہاں میں اس شعر کی بجائے کسی مسلک یا ملک پر طعن و تشنیع کرتا تو اب تک درجنوں "فدائین " جذبات کے دریا بہا چکے ہوتے ۔ ------- آئینہ ہے روبرو :)
متفق ۔۔۔ سو فیصد ۔۔
 

نایاب

لائبریرین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے ۔
باتوں میں وفا کے قلعے بناتے ہیں ہم ۔۔۔۔۔اور عمل کی دنیا میں لوٹ کھاتے ہیں ہم ۔۔۔۔۔۔
سچ کہا محترم ساجد بھائی
یہ دھاگہ نفرت بھری سوچ پر مشتمل نہیں تھا ۔ سو رینگ رینگ کیوں نہ چلتا ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
معذرت پرمزاح کی ریٹنگ دی مگر کیا کروں آج کل ایک ہونے کے دعویٰ کی باتیں کرنا مزاح ہی ہے ہم لوگ گھر گلی محلے میں ایک نہیں ہیں تو پرچم کےسائے تھلے کیسے ایک ہو سکتے ہیں ایک قوم کہلانا مشکل ہے کبھی ہمارا۔۔۔۔۔!
 

ماہی احمد

لائبریرین
معذرت پرمزاح کی ریٹنگ دی مگر کیا کروں آج کل ایک ہونے کے دعویٰ کی باتیں کرنا مزاح ہی ہے ہم لوگ گھر گلی محلے میں ایک نہیں ہیں تو پرچم کےسائے تھلے کیسے ایک ہو سکتے ہیں ایک قوم کہلانا مشکل ہے کبھی ہمارا۔۔۔ ۔۔!
کیا آپ پاکستان کی پوری عوام سے ملنے اور ان کے جواب کے بعد یہ بات کہہ رہے ہیں؟ :)
 

S. H. Naqvi

محفلین
جب بات مجموعی طور پر قوم یا ایک گروہ کی کی جائے تو پھر اکثریت کے ردعمل اور کردار کو سامنے رکھ کر کی جاتی ہے ضروری نہیں کہ ایک ایک فرد کی یا انفرادی یا پھر اقلیتی طبقہ کی سوچ کو ایک کلیہ کے طور پر پیش کیا جائے۔ اکثریت کا عمل ہی اس گروہ یا قوم کا ترجمان ہوتا ہے۔ اگر نظر دوڑائیں تو با آسانی جانا جا سکتا ہے کہ ہمارے اندر کس قدراتحاد ہے اور رائے یا فلاسفی کے لحاظ سے ہم کس حد تک ایک قوم کہلانے کے مستحق ہیں؟ محفل کا حال ہی دیکھ لیں، کون کسی ایک نقطے پر، ایک فلسفے پر، کس قدر، متفق ہے:)
 

ماہی احمد

لائبریرین
بھیا جی کچھ چیزیں اگر تھوڑی مقدار میں بھی ہوں نا تو بہت ہوتی ہیں۔
ایک شخص کا مثبت رویہ بھی امید کی وہ کرن ہے جس کے بعد صبح ہوتی ہے :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں
------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
پر میں یہ پیغام کمزور یادداشتوں کو یاد کیوں کروا رہا ہوں بھلا ؟ :)
اس لئے کہ کمزور یاد داشتوں کو ہی یہ پیغام بار بار یاد کروانے کی ضرورت ہے۔
۔۔شاید کہ تیرے دل میں اُتر جائے مری بات
 
Top