مریم افتخار
محفلین
اس ہفتے کا منظر کش کے جس سلسلے کا ہم نے چند ہفتے قبل آغاز کیا تھا اس میں محفلین کی جانب سے بھرپور اور معیاری شرکت سامنے آنے سے ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا. تاہم یہ بات اپنی جگہ مسلم ہے کہ رمضان کریم کے آغاز سے ہی اس سلسلے میں محفلین کی جانب سے خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے. رمضان کریم سے متعلق تھیم قابلِ غور رہی مگر سحر و افطار کی تصاویر کی شرکت ہمیں کچھ ایسی احسن معلوم نہیں ہوتی. آپ سب کے ذہن میں کوئی اور تھیمز ہوں تو ضرور شریک کی جائیں تاکہ ہم اگلے ہفتے سے ان کا آغاز کر سکیں. تاہم نبیل بھائی کی حال ہی میں بنائی گئی ایک لڑی سے ہمارے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ اس ہفتے ہم سب اسماء الحسنی لکھیں! اس ڈیجیٹل دور میں کاغذ قلم پکڑے بغیر بھی بعض اوقات ایک لمبا عرصہ بیت جاتا ہے. اگر کسی کو کاغذ قلم بالکل بھی میسر نہ ہو تو کمپیوٹر پر بھی لکھ سکتا ہے. تاہم بہتر ہے کہ کاغذ قلم سے لکھا جائے اور میرا نہیں خیال کہ ایک لفظ لکھنے میں اتنا زیادہ وقت درکار ہو گا کہ سبھی رمضان میں ایسا نہ کر سکیں. میں امید کرتی ہوں کہ سبھی محفلین کی جانب سے اس میں پہلے سے بھی زیادہ شرکت سامنے آئے گی.