اشتہارات

جیہ

لائبریرین
اخبار تو میں روز پڑھتی ہوں وہ بھی صرف سرخیوں کی حد تک۔ آج نہ جانے کیوں اخبار کا مختصر اشتہارات والے صفحے پر نظر پڑھی تو لکھا تھا: " تمام اشتہارات نیک نیتی کے جذبہ سے شائع کیے جاتے ہیں" سوچا میں بھی دیکھوں نیک نیتی کا جذبہ۔ پہلا ہی اشتہار چیخ چیخ کہہ رہا تھا کہ یہ ہے جذبۂ نیک نیتی۔
اشتہار کسی مس طیبہ کی طرف سے تھا، جس نے صرف موبائل نمبر دیا تھا پتہ کوئ نہیں تھا۔ عنوان تھا " ٹیلی فون دوستی"
اشتہار کا متن تھا"

ہزاروں پاکستانی، یورپی حسین لڑکیوں کے موبائل/ ٹیلی فون نمبر، تصویریں اور ایڈریس لیں۔ دنوں نہیں لمحوں دوستی، شادی کریں۔ 24 گھنٹے دل کی باتیں کریں، پیار بڑھائیں میگزین منگوائیں قیمت 350 روپے"

بقول غالب: ناطقہ سر بہ گریباں کہ اسے کیا کہیے

ایک اور اشتہار تھا " تبدیلئ نام" کے حوالے سے۔

لکھا تھا میں نے اپنا نام نورجہان بیگم سے تبدیل کرکے جویریہ رکھ لیا ہے لہٰذا سکول ریکارڈ میں تبدیلی کی جائے۔
جویریہ دخترِ دہشت خیل سکنہ ترخہ کہوئ ضلع کرک۔

اب میں اسے کیسے کہلا بھیجوں کہ بی بی نورجہان بیگم بہت اچھا نام ہے تبدیل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ اگر تبدیل کرنا ہی تھا تو والد کا نام تبدیل کرتے ۔ بھلا دہشت خیل بھی کوئ نام ہے۔ اس سے اچھا نام تو شربت خان ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
کیا خوب راہبر من؟

مس طیبہ یا حسین لڑکیوں سے دوستی؟

یا جویریہ سابقہ نورجہان بیگم یا دہشت خیل؟؟ :lol:
 
جیہ نے کہا:
کیا خوب راہبر من؟

مس طیبہ یا حسین لڑکیوں سے دوستی؟

یا جویریہ سابقہ نورجہان بیگم یا دہشت خیل؟؟ :lol:

گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید
پر یہ کیا کم ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p :p
میں نے آپ کی پیشکش کو داد تھی۔۔۔۔۔۔ :)

:!:
 
قیصرانی

لائبریرین
اشتہار: میں مسمی فلاں ابن فلاں یہ اعلان کرتا ہوں‌ کہ میری تاریخ پیدائش غلطی سے مورخہ 20 اکتوبر 1980 لکھی گئی ہے۔ میری اصل تاریخ‌ پیدائش 25 دسمبر 1984 ہے

اس پر کسی مشہور لکھاری نے تبصرہ کیا تھا کہ دائی کا نام، پیدائش کا مقام تک درست لکھوا دیا، چار سال پہلے سے یہ سب کیسے معلوم ہو گیا تھا؟
 
شمشاد

لائبریرین
کیا یہاں شادی کا اشتہار، میرا مطلب ہے ضرورتِ رشتہ کا اشتہار بھی دیا جا سکتا ہے؟
 
قیصرانی نے کہا:
اشتہار: میں مسمی فلاں ابن فلاں یہ اعلان کرتا ہوں‌ کہ میری تاریخ پیدائش غلطی سے مورخہ 20 اکتوبر 1980 لکھی گئی ہے۔ میری اصل تاریخ‌ پیدائش 25 دسمبر 1984 ہے

اس پر کسی مشہور لکھاری نے تبصرہ کیا تھا کہ دائی کا نام، پیدائش کا مقام تک درست لکھوا دیا، چار سال پہلے سے یہ سب کیسے معلوم ہو گیا تھا؟

:haha: :haha:
بہت خوب!
 
علمدار

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ یہ دوستی والا اشتہار آزمانے کا موڈ ہوا فوراّ ان کو خط لکھ کر میگزین منگوا لیے- میگزین وی پی کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں یعنی آپ ڈاکیے کو قیمت ادا کریں اور میگزین لے لیں- اب مگزین کا پیکٹ ہاتھ میں آیا تو حیران رہ گئے دو چھٹانک کے میگزین اوپر سے پرنٹنگ انتہائی بری- کسی کام کے نہ تھے- پوسٹ مین جاننے والا تھا اس لیے لفافہ دوبارہ سے بند کر کے وصول کرنے سے انکار کر دیا :D
 
علمدار نے کہا:

شکر ہے پوسٹ مین جاننے والا تھا۔۔۔ (آپ کے شوق کا بھی پتا چل گیا۔۔۔۔) :p :)

:!:
 
شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:
علمدار نے کہا:
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ یہ دوستی والا اشتہار آزمانے کا موڈ ہوا فوراّ ان کو خط لکھ کر میگزین منگوا لیے- میگزین وی پی کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں یعنی آپ ڈاکیے کو قیمت ادا کریں اور میگزین لے لیں- اب مگزین کا پیکٹ ہاتھ میں آیا تو حیران رہ گئے دو چھٹانک کے میگزین اوپر سے پرنٹنگ انتہائی بری- کسی کام کے نہ تھے- پوسٹ مین جاننے والا تھا اس لیے لفافہ دوبارہ سے بند کر کے وصول کرنے سے انکار کر دیا :D
شکر ہے پوسٹ مین جاننے والا تھا۔۔۔ (آپ کے شوق کا بھی پتا چل گیا۔۔۔۔) :p :) :!:

عمار بھائی بری بات، دوسروں کے شوق ظاہر نہیں کیا کرتے۔
 
جیہ

لائبریرین
آج کے اخبار میں ایک اشتہار چھپا ہے۔ اشتہار چونکہ 3 سطری ہے لہذا اس میں کوئی وضاحت نہیں ہے ۔ پہلے آپ اشتہار پڑھیں

ضرورت ہے۔

لیڈیز سیکشن کے لیے تجربہ کار لڑکوں اور ہیلپر کی ضرورت ہے۔ تجربہ تین سال۔ صرف تعلیم یافتہ افراد رجوع کریں ۔ جولی شوز۔

اس اشتہار کو پڑھ کر میں سوچ میں پڑ گئی کہ ضرورت صرف لیڈیز سیکشن کے لیے ہی کیوں۔ حالانکہ ضرورت جنٹس سیکشن میں ہونی چاہیے تھی کیوں کہ لیڈیز سیکشن میں تو " لڑکوں" کی دلچسپی زیادہ ہونی چاہیے تھی۔ ایک اور بات یہ سمجھ نہیں آئی کہ ضرورت صرف لڑکوں ہی کی کیوں ہے؟ زیادہ عمر کے مردوں کی کیوں نہیں۔ اور ہیلپر کس سلسلے میں چاہیے ؟ حالانکہ خواتین کو ایک شخص بھی بے وقوف بنا سکتا ہے۔ 500 روپے کے جوڑے کے 1000 روپے مانگو وہ بہ خوشی وہ جوڑا 600 روپے میں خرید لی گی۔ تعلیم یافتہ کی شرط کیوں رکھی۔ کیا خواتین کو بے وقوف صرف تعلیم یافتہ مرد ہی بنا سکتے ہیں۔ آپ ہی کچھ بتادیں ۔

ایک اور اشتہار ہے۔
تبدیلئ نام
میں نے اپنا نام ماریہ جسیم سے تبدیل کرکے ماریہ خان رکھ لیا ہے ۔ آئیندہ مجھے اس نام سے لکھا اور پکارا جائے۔ ماریہ خان دختر جسیم الدین۔

مجھے آپ صرف یہ سمجھائیں کہ یہ نام کیوں تبدیل کیا گیا۔ کیا ماریہ کی جسامت میں کمی آئ ہے یا ان کے والد کی اب وہ پہلے والی جسامت نہیں رہی؟؟ یا یہ دونوں باتیں میری خوش فہمی ہیں۔ ہو سکتا ہے ماریہ کی شادی کسی خان صاحب سے ہو گئی ہو۔ اگر ایسا ہے تو یہ بھی واضح نہیں یہ خان صاحب ہمارے پختونوں والے خان ہیں ۔ یا کوئ گانے والے ڈیش ڈیش علی خاں صاحب ہے۔ بس بقول شاعر " معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا۔۔۔۔
 
qaral

محفلین
کیا یہ جوک تھا یا آپ کوئی بات ثابت کر نا چاہ رہی تھیں جو بھی تھا پلے نہیں پڑا
 
Top