اشتہاری پنسل اسکیچ!

arifkarim

معطل
ایک عالمی خفیہ ایجنسی کو مندرجہ ذیل اشتہاری کی تلاش ہے:
FB_20150428_22_20_03_Saved_Picture2.jpg
جس کسی کو بھی اس بارہ میں معلومات ہوں، فوراً سے بھی پہلے اس نمبر پر رابطہ کریں: 9211-420+
نام: خاکسار
پیشہ: آرام خوری
مستقل رہائش: خواب گاہ
عباس اعوان نیرنگ خیال امجد میانداد عبدالقیوم چوہدری شاکرالقادری عبدالمجید زیک فاتح
 
مدیر کی آخری تدوین:
تلاشِ ذات تو ہر شاعر کا مسئلہ رہا ہے جناب۔

بہت خوبصورت اسکیچ ہے۔ خود آئینے کے سامنے بیٹھ کر بنایا ہے یا کسی اور سے بنوایا ہے؟
 
مندرجہ ذیل اشتہاری
کیا تصویر کے ساتھ بھی 'مندرجہ ذیل' لکھا جانا درست ہے ؟ اہل علم توجہ فرمائیں
ایک اور خاکسار:unsure:
اب کوئی علامہ مشرقی بھی بن جائے:p
یہ 'آ' :thinking:۔۔۔
اچھا چلیں یہ ہی ہو گا :feelingbeatup:
۔۔۔۔۔

بہت زبردست (y)(y)
 

نوشاب

محفلین
جی نہیں جناب۔ یہ ہماری مہندی کے روز کا ہے اور ظاہر ہے کسی اور نے بنایا ہے :)
مہندی والے دن بجائے مہندی لگوانے کے آپ سکیچ بنوانے میں لگے رہے
ویسے کتنی دیر میں بنا تھا یہ سکیچ
بہت خوبصورت اور زبردست بنا ہے
زبردست کی ریٹنگ اگر دو دفعہ دینی ہو تو کیسے دی جائے
 

arifkarim

معطل
مہندی والے دن بجائے مہندی لگوانے کے آپ سکیچ بنوانے میں لگے رہے
ویسے کتنی دیر میں بنا تھا یہ سکیچ
بہت خوبصورت اور زبردست بنا ہے
زبردست کی ریٹنگ اگر دو دفعہ دینی ہو تو کیسے دی جائے
:rollingonthefloor::laugh::laughing:
جناب، مہندی دلہن کو لگتی ہے، دلہے کو نہیں۔ ہاں اگر آپ کے ہاں ایسا کوئی رواج ہے تو اسبارہ میں ہمیں کچھ معلوم نہیں :quiet:
جہاں تک اس اسکیچ کا سوال ہے تو یہ مہندی کے روز کھینچے جانے والی ہماری پورٹریٹ تصاویر کو دیکھ کر آرٹسٹ نے بنایا تھا ۔ یوں وقت کی بچت بھی ہوگئی اور ہمارا کام بھی ہوگیا ;)
زبردست کی ریٹنگ دو بار دینے کیلئے اس دھاگے کو دو مختلف ونڈوز میں کھول کر ایک ساتھ بٹن دبانے کی کوشش کریں :)
 

نوشاب

محفلین
اچھا ہمارے ہاں تو سالیاں،بہنیں وغیرہ
لڑکے کوبھی سو، دو سو، پانچ سو یا ٹشو پیپرہاتھ پر رکھ کر مہندی لگانے کی رسم ادا کرتی ہیں۔
اس طرح لڑکے کو مہندی لگتی تو نہیں لیکن رسم نبھا دی جاتی ہے کہ مہندی لگائی ہے۔
ہاں تیل سے تو لڑکے کو لت پت کر دیا جاتا ہے۔
باقی مجھے آپ کو شادی کی مبارکباد دینا تو یاد ہی نہیں رہا ۔
بہت بہت مبارک ہو شادی کی
اللہ تعالیٰ دنیا جہاں کی بھلایاں عطا کرے آپ کو ۔​
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ایک عالمی خفیہ ایجنسی کو مندرجہ ذیل اشتہاری کی تلاش ہے:
FB_20150428_22_20_03_Saved_Picture2.jpg
جس کسی کو بھی اس بارہ میں معلومات ہوں، فوراً سے بھی پہلے اس نمبر پر رابطہ کریں: 9211-420+
نام: خاکسار
پیشہ: آرام خوری
مستقل رہائش: خواب گاہ
عباس اعوان نیرنگ خیال امجد میانداد عبدالقیوم چوہدری شاکرالقادری عبدالمجید زیک فاتح
ہیں یہ تو عارف بھائی ہیں یہیں محفل پر پائے جاتے ہیں :p
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top