Qamar Alam
محفلین
اشرفیاں لٹیں کوئلوں پر مہر
اے چاند یہاں نہ نکلا کر یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے
اس دیس میں اندھے حاکم ہیں نہ ڈرتے ہیں نہ نادم ہیں
مری کتنی بڑھیا کوٹھی ہے مری کتنی ودھیا کاریں ہیں
مرا کتنا سوہنا بیٹا ہے کیوں لوگ نہ جانے جلتے ہیں
کوئلوں پرمہر لگاتے ہیں اربوں کے ڈالر لٹتے ہیں
کبھی بوتل پر کبھی کپڑوں پر یہاں سوموٹو نکلتے ہیں
کہیں قبضہ ہے کہیں بھتا ہے کہیں چوری ہے کہیں ڈاکہ ہے
ہے رشوت کا بازار گرم یہاں اسٹے آرڈر چلتے ہیں
ان اندھے بہرے لوگوں تک پیغام مرا یہ پہنچا دو
ابھی اوپر والا زندہ ہے اور اسکا عدل انوکھا ہے
یہ عزت عظمت اور حشمت یہ کوٹھی بنگلے اور دولت
یہ ارمانوں کی محل حسیں سب دھوکا ہے سب دھوکا ہے
جب اپنی زباں ہو گی شاہد اور پیر گواہی دیں گے سب
اللہ بھی ہونگے غصے میں پھر کیا تدبیر چلاؤ گے
کیا حشر کے دن ان "شرفاء" کو تم اپنا ولی بناؤ گے
کیا قبر میں ڈالر کھاؤ گے سونے چاندی لے جاؤ گے
ریشم کا کفن بناؤ گے پچھتاؤ گے پچھتاؤ گے
قمر عالم