اشعار جن میں لفظ "نعت" ہو۔

جاسمن

لائبریرین
نعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

یہ صدی ہے نعت کی ، یہ ہے زمانہ نعت کا
ہر کہ و مہ کی زباں پر ہے ترانہ نعت کا

شہرت و مقبولیت اس کی بیاں ہو کس طرح
ہر زبان و فکر و خامہ پر ہے نغمہ نعت کا

رب تعالیٰ کی ہوا کرتی ہے جب توفیقِ خاص
شاعری کے باغ میں اُگتا ہے بُوٹا نعت کا

فکر و فن میں انجلا گر چاہتے ہو شاعرو
آؤ میدانِ سخن میں ، لو سہارا نعت کا

" مَا تَقَوْلُ ھٰذا " کہہ کر جب لحد میں ہو سوال
اس گھڑی میری زباں پر ہو قصیدہ نعت کا

نعت کی تسبیح پڑھنا ہے بڑا کارِ ثواب
ربِّ اکبر کو پسند ہے گنگنانا نعت کا

اس لیے لکھتا ہے احمدؔ ، نعتِ احمد شوق سے
حشر کے دن کام آئے گا یہ لکھنا نعت کا۔۔
(طفیل احمد مصباحی )
 
Top