اشعار پر رہنمائی چاہیے: از : محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں نے پہلی بار کسی بحر پہ لکنے کی کوشش کی ہے، کوشش کیا کی ہے بے تکیاں زیادہ ماری ہیں۔اصل میں میں صرف چیک کرنا چاہ رہا تھا۔ پھر بھی آپ کی اصلاح درکار ہے۔ نظرِ کرم فرمائیے۔

میں نے اس بحر میں دو شعر لکھے ہیں،

کیا یہ ٹھیک ہے

فعولن فعلن فعولن فعلن

اشعار یہ ہیں

یہ موسم بیکل، وہ عاشق پاگل
وہ نیناں تیرے، چمکتا کاجل

کسی نے دیکھا کسی نے سوچا
کہ میرے سر پے ہے تیرا آنچل

 

مغزل

محفلین
میں نے پہلی بار کسی بحر پہ لکنے کی کوشش کی ہے، کوشش کیا کی ہے بے تکیاں زیادہ ماری ہیں۔اصل میں میں صرف چیک کرنا چاہ رہا تھا۔ پھر بھی آپ کی اصلاح درکار ہے۔ نظرِ کرم فرمائیے۔​
میں نے اس بحر میں دو شعر لکھے ہیں،​
کیا یہ ٹھیک ہے​
فعولن فعلن فعولن فعلن​
اشعار یہ ہیں​
یہ موسم بیکل، وہ عاشق پاگل​
وہ نیناں تیرے، چمکتا کاجل​
کسی نے دیکھا کسی نے سوچا​
کہ میرے سر پے ہے تیرا آنچل​


بلال اعظم بھائی بابا جانی نشاندہی کر چکے ہیں میں عرض گزار ہوتا ہوں۔۔ کہ:
فعولن فعلن فعولن فعلن کی بجائے فعول فعلن فعول فعلن کی بحر ( ہماری سانسوں میں آج تک وہ ۔۔۔۔) میں انہیں باآسانی لایا جاسکتا ہے کیوں کہ باقی مصرعے درست ہیں۔۔ کوشش کیجے کچھ بھی نا ممکن نہیں۔۔​
یہ موسم بیکل، وہ عاشق پاگل​
(صرف اس مصرے کو وزن میں لانے سے معاملہ حل ہوجاتا ہے)
وہ تیرے نیناں ، چمکتا کاجل​
(نیناں اور تیرے کی جگہ تبدیل کی ہے۔)
فعول فعلن فعول فعلن
کسی نے دیکھا کسی نے سوچا​
فعول فعلن فعول فعلن
کہ میرے سر پہ ہے تیرا آنچل​
فعول فعلن فعول فعلن

باقی میں محمد وارث صاحب کو زحمت دیتا ہوں ، ہمارے ساتھ رہیں ۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال اعظم بھائی بابا جانی نشاندہی کر چکے ہیں میں عرض گزار ہوتا ہوں۔۔ کہ:
فعولن فعلن فعولن فعلن کی بجائے فعول فعلن فعول فعلن کی بحر ( ہماری سانسوں میں آج تک وہ ۔۔۔ ۔) میں انہیں باآسانی لایا جاسکتا ہے کیوں کہ باقی مصرعے درست ہیں۔۔ کوشش کیجے کچھ بھی نا ممکن نہیں۔۔​
یہ موسم بیکل، وہ عاشق پاگل​
(صرف اس مصرے کو وزن میں لانے سے معاملہ حل ہوجاتا ہے)
وہ تیرے نیناں ، چمکتا کاجل​
(نیناں اور تیرے کی جگہ تبدیل کی ہے۔)
فعول فعلن فعول فعلن
کسی نے دیکھا کسی نے سوچا​
فعول فعلن فعول فعلن
کہ میرے سر پہ ہے تیرا آنچل​
فعول فعلن فعول فعلن

باقی میں محمد وارث صاحب کو زحمت دیتا ہوں ، ہمارے ساتھ رہیں ۔۔


بہت بہت شکریہ مغزل بھائی، اب میں اسی بحر پہ سر کھپاتا ہوں اور کوشش باقی اشعار کی کوشش کرتا ہوں، پھرآپ سے دوبارہ مدد لیتا ہوں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
فعول فعلن فعول فعلن​
ف۔عو۔ل۔ فع۔لن۔ف۔عو۔ل۔ فع۔لن​

یعنی آخری تین مصرعوں کی تقطیع یہ ہو گی کیا؟​
و۔۔تر۔۔ے۔۔نے۔۔نا۔۔چ۔۔مک۔۔تا۔۔کا۔۔جل​

ک۔۔سی۔۔نے۔۔دے۔۔کا۔۔ک۔۔سی۔۔نے۔۔سو۔۔چا​

ک۔۔مر۔۔ے۔۔سر۔۔پ۔۔ے۔۔تر۔۔ا۔۔آن۔۔چل​

اگر یہ صحیح ہے تو پھر کیا پہلا مصرع ایسے ہو سکتا ہے۔​
ے۔۔یا۔۔د۔۔اب۔۔تک۔۔ب۔۔ٹک۔۔تا۔۔با۔۔دل​
ہے یاد اب تک بھٹکتا بادل​

ہے یاد اب تک بھٹکتا بادل​
وہ ترے نیناں، چمکتا کاجل​
کسی نے دیکھا، کسی نے سوچا​
کہ مرے سر پہ ہے ترا آنچل​
 

ندیم حفی

محفلین
پُورا سیشن پڑھا بہت ہی اچھا لگا جناب مدیر مغزل صاحب نے جس خوبصورتی سے رہنمائی فرمائی اور جناب بلال اعظم نے جس محنت سے "سر کھپایا" بہت اعلٰی ہے ۔۔۔ اشفاق احمد صاحب یاد آ گئے جو کہا کرتے تھے کہ اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی سعادت سے بہرہ ور کرے۔ آمین
 
Top