اشعار کے لیے ٹیگ

محفل میں اشعار لکھنے کے لیے ایک ٹیگ متعارف کرانا چاہیے جس کے ذریعہ شعر صفحہ کے درمیان اور درست جسٹیفیکشن کے ساتھ ظاہر ہو۔
 
غالباً کہیں ابن سعید بھائی نے ذکر کیا تھا کہ پہلے ٹیبل وغیرہ ڈالنے کی سہولت دی گئی تھی، مگر کچھ مسائل کی بنا پر ہٹا دی گئی۔
مگر میرا اس تجویز سے مکمل اتفاق ہے کہ جس طرح اقتباس، سرگوشی اور کوڈ کے شارٹ کٹس ہیں، اسی طرح کی کوئی صورت بنائی جائے۔
 
کوڈ شامل کرنا اور اس کے لیے ٹول بار میں بٹن شامل کرنا مسئلہ نہیں، البتہ اشعار کی درست جسٹیفیکیشن اور اس کے مختلف لے آؤٹ ویب پر امپلیمنٹ کرنا ابھی بھی قدرے مشکل امر ہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے براؤزرس کا خیال رکھنا اور ریسپونسیو ڈیزائن میں اس کا فال بیک ذہن میں رکھنا بھی ضرور ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر

میں کہتا ہوں کوئی کوڈ لکھ دیں جو اشعار کو جسٹفائی کر کے امیج میں کنورٹ کرے اور پوسٹ کر دے۔ مسئلہ ہی ختم!
 
میں کہتا ہوں کوئی کوڈ لکھ دیں جو اشعار کو جسٹفائی کر کے امیج میں کنورٹ کرے اور پوسٹ کر دے۔ مسئلہ ہی ختم!
ابھی تو امیج بھی ڈائریکٹ نہیں آ سکتی۔ امیج کو کہاں سٹور کریں گے؟
تابش بھائی، یا تو آپ زکریا بھائی کے مذاق کو واقعی سمجھ گئے اور اس میں چار چاند لگا دیے یا پھر آج آپ کی حس مزاح کو سردی لگ گئی ہے۔ :) :) :)
 
Top