نہانے سے بچپن کا ایک اور واقعہ یاد آ گیا۔ ہمارے محلے میں برف بنانے کا ایک کارخانہ تھا اور گرمیوں میں اس کے تالاب میں اکثر وہ لوگ نہایا کرتے تھے جو کارخانے والے کے شناسا تھے اور جن کو اُس نے اجازت دے ہوتی تھی۔ میرے ماموں بھی نہاتے تھے اور میں چھوٹا ہونے کی وجہ سے فقط تماشائی ہوتا تھا۔ ایک دن ماموں کا ایک دوست نہا آ رہا تھا، ماموں تالاب سے باہر تھے کہ تلاب میں کرنٹ آ گیا جس سے وہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ اُس کے بعد تالاب اور کارخانے کا ذکر کرنا بھی پورے محلے میں ممنوع تھا، اس کیس کا کیا بنا مجھے کچھ علم نہیں لیکن یہ یاد ہے کہ اس جوں مرگ پر ہر کوئی سوگوار تھا۔