اصلاح۔۔رہنمائی اور نہ جانے کیا کیا کچھ چاہیے۔۔۔۔۔۔

سمجھ نہیں آرہا ۔۔۔کیا کروں کیا نہ کروں
رات سنسان ہے
دل پریشان ہے

تیرے بن زندگی
کیسی ویران ہے

وہ جو انجان ہے
میری پہچان ہے

یہ جو مسکان ہے
حشرسامان ہے

دل کا جو چور ہے
دل کا مہمان ہے

کیسا ذیشان ہے
تیرا دربان ہے

چارہ گر اک نظر
اب چلی جان ہے

تیری نظرِ کرم
مجھ پہ احسان ہے
 
ایم اے راجا

محفلین
اچھی کوشش ہے، دوسرے شعر کے پہلے مصرعہ میں ؛ تیری ؛ کے بجائے ؛تیرے؛ کر دیں شاید ٹائپو ہو گئی ہے۔ اور آخری شعر کے پہلے مصرعہ میں ؛ نظر ؛ کو نظرِ کر دیں یہ بھی ٹائپو ہے شاید۔
باقی اصلاح تو اساتذہ کرام ہی کریں گے، اور پہنچتے ہی ہوں گے۔
 
شکریہ راجا بھائی۔۔۔یہ دونوں ٹائپو ہی ہیں۔۔۔۔۔۔میںدرست کرلیتاہوں
 
الف عین

لائبریرین
اچھی تو ہے غزل، کیا پریشانی ہے اس میں؟ محض نظرِ کرم والا شعر بدل دیں۔ یہ نَ ظَ ر ہے، جس طرح نظم ہوا ہے وہ نذرِ کرم کا تلفظ ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
نَ ظَ ر۔ ظ پر زبر
نَ ذ ر۔ ذ پر جزم
نَظرِ کرم تو نگاہ کرم کے طور پر استعمال ہوتا ہے، لیکن یہاں نذر کرم والا تلفظ باندھا گیا ہے، ذال پر سکون۔
 
Top