اصلاح اور بے لاگ تنقعید درکار ہے

نون جیم

محفلین
نہ جانے درج ذیل غزل کسی مروجہ بحر میں ہہے بھی کہ نہیں؟ اگر ہے تو کون سی بجر ہے؟ بحور و عروض پر خاکسار کو کو ئی عبور حاصل نہیں۔۔۔ صرف مشق کے طور پر چند اشعار موزوں کر نے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔ اگر کچھ مشورہ اور اصلاح مل جاے تو مشکور ہونگا۔۔۔ نون جیم

میرے دل میں اک شک ہے، یہ کیا ہے
تیرے دل میں اک کسک ہے، یہ کیا ہے
لوگ کہتے ہین کہ عدم ہے تیرا وجود
سینے میں جو دھک دھک ہے، یہ کیا ہے
اک قطرہ سا سر مژگاں ہے اٹکا ہوا
تیرے چہرے پہ جو دھنک ہے یہ کیا ہے
ترا آنا اک خواب ہے سب جانتے ہیں
اک انتظار جو سحر تک ہے یہ کیا ہے
ازبر ہوئی مدت سے اس راہ پہ
چلنے میں جو جھجھک ہے یہ کیا ہے
خود ہی روٹھنا اور پھرجاگنا تمام رات
ہم میں اک قررمشترک ہے یہ کیا ہے
جانے والے تو لوٹ کے نہیں آتے ناصر
سرشام در پہ جو دستک ہے یہ کیا ہے
 
فاتح

لائبریرین
سب سے پہلے تو محفل پر خوش آمدید ناصر صاحب۔
خوبصورت احساسات کے اس مجموعے کے متعلق آپ کے سوال کا جواب تو یہ ہے کہ کسی مروجہ بحر میں نہیں لیکن الفاظ کی ترکیب بتا رہی تھی کہ آپ کی طبع قدرے موزوں ہے جس میں نکھار مشق اور مطالعہ سے لایا جا سکتا ہے۔ عروض کا علم شعر گوئی کے لیے ضروری نہیں لیکن بنیادی نکات کا جاننا یقیناً بہتر ہے۔
تعارف کے زمرے میں اپنے متعلق بھی کچھ فرمائیے
 
نون جیم

محفلین
تنقید کا شکریہ

بالکل عارف صاحب۔ آپ کو املا کی غلطیاں درست کرنے کو پورا حق ہے۔ خصوصا اُردو ادب فورم پر اس قسم کی غلطیوں کی گنجاءش نہییں ہونی چاہیے۔ آئییدہ بندہ احتیاط سے کام لے گا!!!
 
الف عین

لائبریرین
واقعی خیالات بہت اچھے ہیں، بس ذرا اسی آنچ کی کسر ہے دو ضروری ہے۔ موزونیِ طبع، اس کے لئے مطالعہ ضروری ہے۔ عروض کا ہی نہیں، محض اچھے موزوں کلام کا، مستند شعراء کا۔
 
نون جیم

محفلین
شکریہ۔ الف عین صاحب۔
پیشہ کمپیاٹر سائینس اور تجارت ۔ شوق شعر و ادب ۔ بندہ عرصہ 28 سال سے لاہور پاکستان سے ہجرت کرنے کے بعد سے امریکہ میں مقیم ہے۔ شعر و ادب کا خاندان میں کافی چرجا ہونے کے باعث کم عمری سے لگاؤ رہا ہے اور بہت سے اچھے شعراء کو پڑہنے اور سننے اور سراہنے کا موقع ملتا ریا۔ لکھنے کے شوق کی تسکین گر چہ نہ ہو پائی مگر کسی نہ کسی طرح ذوق پرقرار رکھنے کے توقیق ملتی رہی۔ بھائی وغیرہ اچھا لکھتے رہے مگرخاکسار شاعری میں شوق کے باوجود کوئی کوشش نہ کرسکا اور نہ ہی کوئی راہنمائی میسر ائی۔۔۔ اب اس عمر میں شوق دوبارہ مچلنے لگا ہے۔۔۔۔ نہ جانے یہ کیفیت کب تک رہتی ہے۔۔۔۔ اپ کے مشوروں کا ممنون۔۔۔ نون ۔ جیم۔
 
arifkarim

معطل

بہت خوب۔ محفل کے معزز رکن "جہانزیب" یا "خرم" کا تعلق بھی غالباً میریلینڈ سے ہی ہے!
 
نون جیم

محفلین
بہت خوب۔ محفل کے معزز رکن "جہانزیب" یا "خرم" کا تعلق بھی غالباً میریلینڈ سے ہی ہے!

خرم صاحب کو تو ادبی دُنیا کی کچھ محفلوں میں سننے کا موقع ملا ہے۔ ۔۔۔ جہانزیب اور ظفری صاحب سے کو تعارف فی الحال نہیں۔
زیف سید صاحب اور اسد حسن اف وایٰس آف امریکہ والے ہماریے ایک دو مشاعروں میں روتق بخش چکے ہیں۔ بالٹی مور کے علاقہ میں ہم نے ایک ادبی تنظیم چند سال قبل 'مالا' کے نام سے قائم کی تھی جو کہ سخن شناس اور شعروادب کے شوقین احباب کو مل بیٹھنے کا مو قع مہیا کرتی رہتی ہے۔۔۔ میری لینڈ، ڈی-سی ، کی علاقہ کے حضرات اس سلسلہ میں خاکسار سی رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
زیف سید

محفلین
جناب نون جیم صاحب: مالا کے زیرِ‌اہتمام بالٹی مور میں ہونے والے ایک مشاعرے میں‌ خاک سار نے شرکت کی تھی، جس میں‌ جناب صادق باجوہ کے اولین شعری مجموعے کی تقریبِ رونمائی بھی بپا کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے مجھے وہاں ہونے والی کسی اور تقریب کا علم نہیں‌ ہے۔

زیف
 
زیف صاھب، اُس کے بعد گزشتہ برس جون میں آپ نے ہمارے سالانہ مشاعرہ جو کہ ورجیننا میں ڈیلاس شینٹلی سنٹر میںمنعقد ہوا اُس میں بھی شرکت کی تھی۔
 
زیف سید

محفلین
اوہ، آپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا! لیکن شاید وہ گذشتہ برس نہیں‌ بلکہ اسی برس تھا۔ کیا آپ نے بھی اس مشاعرے میں‌ کلام سنایا تھا؟
 
نون جیم

محفلین
اوہ، آپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا! لیکن شاید وہ گذشتہ برس نہیں‌ بلکہ اسی برس تھا۔ کیا آپ نے بھی اس مشاعرے میں‌ کلام سنایا تھا؟

جی اسی برس۔ خاکسار نےفقط نظامت کی تھی مشاعرہ کی۔ میں نہیں سمجھتا کہ میرا کلام مشاعروں میں سنائے جانے کا قابل ہے۔ اپنا کام اآپ جیسے اچھے شعراء کو کبھی کبھار اکٹھا کر لینا اور اچھے کلام سے خود اور دوستوں کو محظوظ ہونے کے مواقع پیدا کرنا ہے اور یہی مالا کے مقاصد مییں شامیل ہے۔ ہم اکرم ثاقب کے مشکور ہیں کہ جس کی وساطت سےآپ سے تعارف حاصل ہوا۔ انشاء اللہ چلد ہی پھر کوئی مل پیٹھے کا بہانہ کرنا پڑے گا۔۔۔۔ ہم آکر ثاقب اور جناب شکیل آزاد کی نئی کتب کی رونما ئی کرنا چاہ رہے ہیں۔ دیکھیں دونوں حضرات کب ہمارے قابو میں آتے ہیں؟
 
Top