اصلاح سخن : ایک چھوٹی سی ناکام کوشش، اساتذہ کی خدمت میں (ریختہ بھی کرے رشک تم پہ صنم )

فاخر

محفلین
ریختہ بھی کرے رشک تم پہ صنم

افتخار رحمانی فاخرؔ

ناخدا تم ہی ہو ، دلربا تم ہی ہو
اے صنم مرض کی بس دوا تم ہی ہو
سوز بھی سازبھی ، عشق کا راز بھی
مے کدے کے صنم ، ساقیا تم ہی ہو
زندگی ، تشنگی ، دلبری ، عاشقی
روح کے عشق کی ، ہاں غذا تم ہی ہو
حافظ ؔ و میر ؔ کے شعر کی گھن گرج
معنی ٔ ’’ہفت‘‘ کی کیمیا تم ہی ہو
رومیؔ ٔ معنوی چاکری جو کرے
سوز کے وجہ تم ، فن رسا تم ہی ہو
طوطیؔ ٔ ہند بھی استعارہ کرے
اے کہ وہ طائر ِ خوش نوا تم ہی ہو
ریختہ بھی کرے رشک تم پہ صنم
حسن اس کے ہو تم ، قافیہ تم ہی ہو

عالی جناب الف عین زیدہ مجدہ کی نظر التفات کے التماس کے ساتھ ۔ امید کہ توجہ فرماکر ممنون فرمائیں گے ۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ ہے کہ تخاطب میں دلربا، صنم جیسے الفاظ مجھے فلمی گیت لگتے ہیں شاعری نہیں۔ ممکن ہے کہ یہ بالکل ذاتی پسند نا پسند کی بات ہو، لیکن طبیعت مکدّر ہو جاتی ہے
ناخدا تم ہی ہو ، دلربا تم ہی ہو
اے صنم مرض کی بس دوا تم ہی ہو
مرض کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے درست را پر فتحہ کے ساتھ ہے، فعو، فعل نہیں۔ دونوں مصرعوں میں ربط؟

سوز بھی سازبھی ، عشق کا راز بھی
مے کدے کے صنم ، ساقیا تم ہی ہو
... یہ بھی دو لخت

زندگی ، تشنگی ، دلبری ، عاشقی
روح کے عشق کی ، ہاں غذا تم ہی ہو
... ایضاً، 'ہاں' بھی بھرتی کا ہے

حافظ ؔ و میر ؔ کے شعر کی گھن گرج
معنی ٔ ’’ہفت‘‘ کی کیمیا تم ہی ہو
.. معنی ہفت؟ کم عقل ہوں کچھ روشنی ڈالیں

رومیؔ ٔ معنوی چاکری جو کرے
سوز کے وجہ تم ، فن رسا تم ہی ہو
.. پہلا مصرع بحر سے خارج
سوز کی وجہ ہوتا ہے، فن رسا بے معنی ترکیب لگتی ہے

طوطیؔ ٔ ہند بھی استعارہ کرے
اے کہ وہ طائر ِ خوش نوا تم ہی ہو
... درست، استعارہ کرنے کے علاوہ کچھ اور فعل بھی استعمال کر کے دیکھیں

ریختہ بھی کرے رشک تم پہ صنم
حسن اس کے ہو تم ، قافیہ تم ہی ہو
... ریختہ کا حسن؟ اس کی جگہ ردیف لائیں
 

فاخر

محفلین
پہلی بات تو یہ ہے کہ تخاطب میں دلربا، صنم جیسے الفاظ مجھے فلمی گیت لگتے ہیں شاعری نہیں۔ ممکن ہے کہ یہ بالکل ذاتی پسند نا پسند کی بات ہو، لیکن طبیعت مکدّر ہو جاتی ہے
ناخدا تم ہی ہو ، دلربا تم ہی ہو
اے صنم مرض کی بس دوا تم ہی ہو
مرض کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے درست را پر فتحہ کے ساتھ ہے، فعو، فعل نہیں۔ دونوں مصرعوں میں ربط؟

سوز بھی سازبھی ، عشق کا راز بھی
مے کدے کے صنم ، ساقیا تم ہی ہو
... یہ بھی دو لخت

زندگی ، تشنگی ، دلبری ، عاشقی
روح کے عشق کی ، ہاں غذا تم ہی ہو
... ایضاً، 'ہاں' بھی بھرتی کا ہے

حافظ ؔ و میر ؔ کے شعر کی گھن گرج
معنی ٔ ’’ہفت‘‘ کی کیمیا تم ہی ہو
.. معنی ہفت؟ کم عقل ہوں کچھ روشنی ڈالیں

رومیؔ ٔ معنوی چاکری جو کرے
سوز کے وجہ تم ، فن رسا تم ہی ہو
.. پہلا مصرع بحر سے خارج
سوز کی وجہ ہوتا ہے، فن رسا بے معنی ترکیب لگتی ہے

طوطیؔ ٔ ہند بھی استعارہ کرے
اے کہ وہ طائر ِ خوش نوا تم ہی ہو
... درست، استعارہ کرنے کے علاوہ کچھ اور فعل بھی استعمال کر کے دیکھیں

ریختہ بھی کرے رشک تم پہ صنم
حسن اس کے ہو تم ، قافیہ تم ہی ہو
... ریختہ کا حسن؟ اس کی جگہ ردیف لائیں

جی بہت بہت شکریہ ! یہ تو آج ہی معلوم ہوا کہ صنم دلربا جیسے الفاظ خطاب فلمی گانے لگتے ہیں ۔:LOL::LOL:
آپ نے درست رہنمائی فرمائی جزاک اللہ !!! ان شاءاللہ غور کرکے دوبارہ پیش کروں گا۔
 

فاخر

محفلین
عالى جناب الف عین صاحب کی نظر کرم کے لیے اب بار پھر غور کرکے پھر پیش کرنے کی جرأت کررہا ہوں۔

ریختہ بھی کرے رشک تم پر سدا

افتخار رحمانی فاخرؔ
ناخدا تم ہی ہو ، دلربا تم ہی ہو
تشنہ لب کے لیے، ساقیا تم ہی ہو

سوز بھی سازبھی ،عشق کے راز بھی
عشق کی راہ کے رہ نما تم ہی ہو

زندگی ، تشنگی ، دلبری ، عاشقی
منزلِ عشق ہو، پیشوا تم ہی ہو

حافظ ؔ و میر ؔ کے ساز کی گھن گرج
لفظ کے سوزکی کیمیا تم ہی ہو

غالبؔ و مصحفیؔ بھی کریں چاکری
اور اِن کے لیے مقتدا تم ہی ہو

طوطی ٔ ہند بھی استعارہ کرے
اے کہ وہ طائر ِ خوش نوا تم ہی ہو

ریختہ بھی کرے رشک تم پر سدا
جان اس کی ہو تم ، قافیہ تم ہی ہو
 
Top