فاخر
محفلین
غزل
استاد مکرم جناب الف عین صاحب مدظلہ العالی کی نگاہِ کرم کی خصوصی التجاء کے ساتھ:
’’نہ کیجے ذراغم ، اگر وہ خفا ہے
وہ انساں ہے آخر نہیں وہ خدا ہے
وہ گر سنگ دل ہے ، یہی اس کا حل ہے
جھکادیں جبیں کو یہیں بت کدہ ہے
نظر وہ جو آئے ، سدا مسکرائے
مگر زہرِ قاتل نگہ میں چھپا ہے
نقابِ دہر بھی الٹ کر جو آئے
فسونِ شب ِ غم مقدر رہا ہے
یہ سچ ہے کہ فاخرؔ ، مزار ِ جنوں پر
چراغِ محبت ہمیشہ جلا ہے ‘‘
مجھے لگ رہا ہے اردو محفل کی رکنیت خوش آئند ثابت ہورہی ہے ،تاہم ’’میاں مٹھو ‘‘ کے بجائےمحفلین اس کا فیصلہ کریں گے ۔