"اصلاح سخن" لاوارث ہو گئی

امان زرگر

محفلین
استاد محترم الف عین کے محفل سے چلے جانے کے بعد اصلاح سخن میں مبتدی داد رسی سے محروم ہو گئے

سنے کون قصہ دردِ دل میرا غمگسار چلا گیا
جسے آشناؤں کا پاس تھا ،وہ وفا شعار چلا گیا

وہ سخن شناس وہ دور بیں، وہ گدا نواز وہ مہ جبیں
وہ حسیں وہ بحر ِعلوم دیں، میرا تاجدار چلا گیا

کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ نہیں رہا کوئی قدرداں
کہاں اب وہ شوق میں مستیاں کہ وہ پر وقار چلا گیا

جسے میں سناتا تھا دردِ دل وہ جو پوچھتا تھا غمِ دروں
وہ گدا نواز بچھڑ گیا ،وہ عطا شعار چلا گیا

بہیں کیوںنصیر نہ اشکِ غم ،رہے کیوں نہ لب پر میرے فغاں
ہمیں بےقرار وہ چھوڑ کر سر راہ گزار چلا گیا
 

La Alma

لائبریرین
بہت اچھا ٹریبیوٹ ہے . خدا کرے آپ کے دل کی آواز سر الف عین تک بھی پہنچے . سر کی اچانک رخصتی زیادہ تکلیف دہ ہے اگر وہ جانے سے پہلے اصلاح کے متمنی افراد کے لیے کوئی لائحہ عمل طے کر جاتے تو شاید اتنی غیر یقینی صرتحال نہ ہوتی . اب دیکھتے ہیں کون اصلاح کا بیڑا اٹھاتا ہے . فی الحال اپنی مدد آپ کے تحت کام چلائیں.
 

نوید ناظم

محفلین
درست، جب تک سر الف عین واپس اپنی شفقت فرما نہیں دیتے اُس وقت تک اس زمرے کو راحیل فاروق بھائی اور محمد ریحان قریشی بھائی کی اشد ضرورت ہے۔ ظہیر صاحب، وارث صاحب، سید عاطف علی صاحب اور خلیل صاحب بھی کم تشریف لاتے ہیں ادھر، اگر یہ حضرات بھی توجہ نہ فرمائیں گے تو کسی مبتدی کا یہاں کچھ پوسٹ کرنا ایک تکلف سے زیادہ کیا ہو گا!
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کبھی یہ سوچا کہ اصلاح سخن ہی سے تنگ آ کر گئے ہوں؟

نوٹ: یہ میری طرف سے مکمل speculation ہے
 

با ادب

محفلین
بہت تکلیف دہ امر ہوتا ہے جب ادب سے متعلقہ ایسے افراد جو اساتذہ کا درجہ رکھتے ہیں کی شفقت سے محرومی ہو جائے. میں شاعرہ نہیں نہ کبھی ہو سکتی ہوں لیکن الف عین صاحب کی گئی متعدد اصلاح محفل پہ پڑھیں اور بہت کچھ سیکھا. میری طرح کئی خاموش شاگرد جانے کہاں کہاں موجود ہوں. اردو ادب کی بہترین خدمت کی.
ایسے افراد کمیاب و نایاب ہیں. ہم.بھی گزارش کرتے ہیں کہ کچھ عرصے کا وقفہ لے لیں لیکن مکمل رخصت والا ظلم نہ کریں.
دعا ہے اللہ ان کے لئیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین
 
Top