اصلاح فرمائیے

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
الف عین، [USER=15366]محمّد احسن سمیع :راحل:

اس طرح اچھا کہاں جو چین سے سویا کریں
میرے رونے پر کبھی تو آپ بھی رویا کریں

ڈھونڈتی ہے فضل اس کا خلق ساری صبح دم
کیا ملے گا پھر انہیں جو دیر تک سویا کریں

گر نظر میں میل کچھ بھولے سے جو آ جائے بھی
اپنی آنکھوں کو یوں پھر اشکوں سے ہی دھویا کریں

کُل جہانِ رنگ و بو تو آخرت کی کھیتی ہے
کل وہی ہے کاٹنا جو آج ہم بویا کریں

ہے سفر درپیش ہم کو اب کے غافل اس جگہ
کیا ولی کیا بادشاہ اپنا ہی خود ڈھویا کریں[/USER]
 
آخری تدوین:
عبدالرؤف بھائی، آداب!

بحر و اوزان کی تو کوئی غلطی نظر نہیں آتی، تاہم اکثر اشعار میں مصرعوں کی بنت نظرِ ثانی چاہتی ہے، کچھ میں بھرتی کے الفاظ زیادہ ہیں تو کہیں بیان محاورے کے خلاف محسوس ہوتا ہے۔

اس طرح اچھا کہاں جو چین سے سویا کریں
میرے رونے پر کبھی تو آپ بھی رویا کریں
دوسرا مصرع بہت اچھا کہا آپ نے، لیکن پہلا اس کے مقابلے میں بہت کمزور ہے، اور زبان بھی بامحاورہ نہیں۔

ڈھونڈتی ہے فضل اس کا خلق ساری صبح دم
کیا ملے گا پھر انہیں جو دیر تک سویا کریں
پہلے مصرعے میں مجھے غیر ضروری تعقید محسوس ہوتی ہے۔ دوسرے میں ایک تو ’’پھر‘‘ مجھے بھرتی کا لگ رہا ہے، دوسرے یہ کہ ردیف بھی معنوی اعتبار سے درست طور پر نبھتی ہوئی معلوم نہیں ہوتی۔ اصولاً تو یہاں ’’دیر تک سوتے رہیں‘‘ آنا چاہیے۔ خیر، ردیف کی مجبوری کے باعث موخرالذکر نکتے سے صرفِ نظر کر لیں، تب بھی حشو و زوائد سے احتراز تو بہرحال ضروری ہے۔

گر نظر میں میل کچھ بھولے سے جو آ جائے بھی
اپنی آنکھوں کو یوں پھر اشکوں سے ہی دھویا کریں
’’یوں‘‘ کیسے؟؟؟ کیا آنکھوں کو اشکوں سے دھونے کی کوئی خاص ہئیت مقصود ہے؟؟ اگر ایسا ہے تو اس جانب شعر میں کوئی اشارہ نہیں ملتا ۔۔۔ اگر ایسا نہیں تو پھر یہ بھی بھرتی کا لفظ کہلائے گا!

کُل جہانِ رنگ و بو تو آخرت کی کھیتی ہے
کل وہی ہے کاٹنا جو آج ہم بویا کریں
پہلے مصرعے میں کھیتی صرف کھیت تقطیع ہورہا ہے، جو اچھا نہیں لگ رہا کہ روانی متاثر ہورہی ہے۔؎
دوسرے مصرعے میں ردیف معنوی اعتبار سے درست نہیں بیٹھ رہی کہ یہاں بویا کریں کے بجائے ’’بوئیں گے‘‘ کا محل ہے۔

ہے سفر درپیش ہم کو اب کے غافل اس جگہ
کیا ولی کیا بادشاہ اپنا ہی خود ڈھویا کریں
غافل آپ کا تخلص ہے کیا؟
دوسرے مصرعے میں یہ واضح نہیں کہ کیا ڈھونے کی بات کی جارہی ہے؟؟؟

باوجود کوشش، فی الوقت میرے ذہن میں متبادل مصرعے نہیں آرہے، اس لئے کچھ تجویز کرنے سے قاصر ہوں۔ معذرت۔

دعاگو،
راحلؔ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمّد احسن سمیع :راحل:
اب دیکھیے گا کچھ بہتری ہوئی یا نہیں

ہے کہاں کی دوستی گر چین سے سویا کریں
میرے رونے پر کبھی تو آپ بھی رویا کریں

خلق ساری ڈھونڈتی ہے فضل اس کا صبح دم
وہ بھلا کیا پائیں گے جو دیر تک سویا کریں

گر نظر میں میل کچھ بھولے سے بھی آ جائے تو
آنکھوں کو اپنی دوستو اشکوں سے ہی دھویا کریں

یہ جہاں یہ رنگ و بو ہیں آخرت کی کھیتیاں
کل وہی ہے کاٹنا جو آج ہم بویا کریں

کیوں تجھے رخصت ملے جب ہر ولی ہر بادشاہ
ہر عمل کا بار جب اپنا ہی خود ڈھویا کریں
 
اسرار اظمی

محفلین
الف عین، [USER=15366]محمّد احسن سمیع :راحل:

اس طرح اچھا کہاں جو چین سے سویا کریں
میرے رونے پر کبھی تو آپ بھی رویا کریں

ڈھونڈتی ہے فضل اس کا خلق ساری صبح دم
کیا ملے گا پھر انہیں جو دیر تک سویا کریں

گر نظر میں میل کچھ بھولے سے جو آ جائے بھی
اپنی آنکھوں کو یوں پھر اشکوں سے ہی دھویا کریں

کُل جہانِ رنگ و بو تو آخرت کی کھیتی ہے
کل وہی ہے کاٹنا جو آج ہم بویا کریں

ہے سفر درپیش ہم کو اب کے غافل اس جگہ
کیا ولی کیا بادشاہ اپنا ہی خود ڈھویا کریں[/USER]
بہت خوب
 
الف عین

لائبریرین
اب غزل قابل قبول ہے یہ دوسری بات ہے کہ ردیف اب بھی کہیں کہیں کم درست معلوم ہوتی ہے
آنکھوں کو اپنی دوستو اشکوں سے ہی دھویا کریں
دوستو بھی لفظ بھرتی کا ہی ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب غزل قابل قبول ہے یہ دوسری بات ہے کہ ردیف اب بھی کہیں کہیں کم درست معلوم ہوتی ہے
آنکھوں کو اپنی دوستو اشکوں سے ہی دھویا کریں
دوستو بھی لفظ بھرتی کا ہی ہے
بہت بہتر محترم
"دوستو" والے مصرع کے لیے کچھ مشورہ عنایت ہو جاتا تو بہت اچھا تھا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آنکھوں کو اپنی دوستو اشکوں سے ہی دھویا کریں
دوستو بھی لفظ بھرتی کا ہی ہے
استادِ محترم اب ذرا دیکھیے گا

میل آنکھوں میں کبھی بھولے سے بھی آنے نہ دیں
اور اگر آ جائے بھی اشکوں سے ہم دھویا کریں

یا پھر

میل آنکھوں میں تو ہم بھولے سے بھی آنے نہ دیں

درست ہیں دونوں متبادل
 
Top