اصلاح فرمائے۔2

Abbas Swabian

محفلین
یہ اشعار اصلاح کے لیے پیش خدمت ہیں۔
1
میں مسلسل کچھ بھی کر نہیں پاتا
میرا تسلسل تجھ پہ سب ہوا قربان
2
فصیل عشق کی اس حد پہ آپہنچا ہوں
مڑ کے اب دیکھوں تو پھسل جاؤنگا
3
کسی کی آہ ہی نکلی ہوگی
زلزلے بے سبب نہیں آتے
4
 
Abbas Swabian

محفلین
اصلاح تو اساتذہ ہی کریں گے۔

یہ مصرع غالباً پہلے سنا ہوا ہے۔ اگر کسی دوسرے کا مصرع استعمال کیا جائے تو اس کو واوین میں لکھا جاتا ہے۔
اس طرح:
’’زلزلے بے سبب نہیں آتے‘‘
نہیں جناب یہ میں نے خود لکھا ہے ۔میں سرچ کرتا ہوں لیکن ایسا پہلے کسی نے نہیں لکھا یہ
 
امین یوسف

محفلین
زلزلے بے سبب نہیں آتے
یہ مصرع ڈاکٹر نواز دیوبندی کا ہے

مکمل شعر یوں ہے
مت کرو ظلم کے محل تعمیر
زلزلے بے سبب نہیں آتے
 
الف عین

لائبریرین
ایک ہی مصرع وزن میں درست تھا، وہ بھی انجانے میں پرایا نکلا!! یہ ہوتا ہے کہ ذہن میں کبھی کبھی ایک مصرع اچانک آ جاتا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کا ہی ہے، لیکن یہ کبھی سنا ہوا نکلتا ہے، جو بھولا بھٹکا یاد داشت میں پھر آ جاتا ہے۔ اسے چوری نہ سمجھیں۔
 
آخری تدوین:

Abbas Swabian

محفلین
زلزلے بے سبب نہیں آتے
یہ مصرع ڈاکٹر نواز دیوبندی کا ہے

مکمل شعر یوں ہے
مت کرو ظلم کے محل تعمیر
زلزلے بے سبب نہیں آتے

ایک ہی مصرع وزن میں درست تھا، وہ بھی نجانے میں پرایا نکلا!! یہ ہوتا ہے کہ ذہن میں کبھی کبھی ایک مصرع اچانک آ جاتا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کا ہی ہے، لیکن یہ کبھی سنا ہوا نکلتا ہے، جو بھولا بھٹکا یاد داشت میں پھر آ جاتا ہے۔ اسے چوری نہ سمجھیں۔

Abbas Swabian
اور اسے اپنا بھی نہ سمجھیں :p
آپ سب کا شکریہ ۔ میں یقینا کہتا ہوں کہ میں نے کھبی یہ شعر نہ سنا ہے اور نہ دیکھا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ یہ شعر ذہن میں آیا تھا اور کئی مرتبہ الفاظ تبدیل کرتے کرتے یہ شعر (پتہ نہیں شعر ہے بھی یا نہیں) بنا۔ وہ بھی کسی اور کا مصرع نکلا۔ میں نے چونکہ ابھی شاعری کی ابتدا بھی نہیں کی اور نہ اصول سے واقف ہوں۔ بس صرف درد کو لفظوں کا شکل دیتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے میں اس میدان کا آدمی نہیں ہوں۔ سوچا تھا یہاں سے کچھ سیکھ لونگا اور ایک دن واقعی کچھ لکھنے کے قابل ہو جاؤنگا لیکن میں تو رن آوٹ-------:-(:-(:-(:-(
 
ابن رضا

آپ ٹی وی دیکھتےہوں گے؟ اخبار پڑھتے ہوں گے یا فیس بک وغیرہ میں آئے روز کوئی ایسی سطر یا مصرع نظر سے گزر جاتا ہو گا۔ کہیں سن رکھا ہو گا یا پڑھ رکھا ہوگا یا روز مرہ کی گفتگو میں کسی سے سن رکھا ہوگا جو لاشعور سے روانہ ہو کر نوک زبان پر آیا تو آپ کو اپنا لگا۔ بس اتنی سی بات ہے۔ اب چونکہ یہ بتایا جا چکا ہے کہ اس مصرع کے خالق کوئی اور ہیں تو آپ کو کوئی نیا مصرع سوچنا چاہیے اور بس بات ختم۔ لمبی چوڑی تمہید باندھنے کی چنداں ضرورت نہیں
 
آخری تدوین:

Abbas Swabian

محفلین
نہیں بھائی میں نہ ٹی وی دیکھتا ہو اور نہ اخبار ۔ فیس بک یوز کرتا ہوں ۔ اوردکھ اس مصرے کا نہیں ہے۔ خیر میری لمبی چھوڑی تمہید سے آپکو دکھ ملا ہو تو معافی چاہتا ہوں۔ خوش رہو امین۔
 
ابن رضا

لائبریرین
نہیں بھائی میں نہ ٹی وی دیکھتا ہو اور نہ اخبار ۔ فیس بک یوز کرتا ہوں ۔ اوردکھ اس مصرے کا نہیں ہے۔ خیر میری لمبی چھوڑی تمہید سے آپکو دکھ ملا ہو تو معافی چاہتا ہوں۔ خوش رہو امین۔
ارے بھائی کوئی دکھ نہیں ہوا۔ یہ تو ایک صلاح ہے
 
دل چھوٹا کرنے کے بجائے نئی اننگز کی شروعات کریں۔
کوئی ٹؤنٹی ٹؤنٹی تو کھیل نہیں رہے آپ۔:p
آفریدی والی ذہنیت سے باہر آ کر مصباح بنیں۔:)
لگے رہیں بھائی۔
 
Abbas Swabian

محفلین
شکریہ جی ۔
ارے بھائی کوئی دکھ نہیں ہوا۔ یہ تو ایک صلاح ہے

دل چھوٹا کرنے کے بجائے نئی اننگز کی شروعات کریں۔
کوئی ٹؤنٹی ٹؤنٹی تو کھیل نہیں رہے آپ۔:p
آفریدی والی ذہنیت سے باہر آ کر مصباح بنیں۔:)
لگے رہیں بھائی۔
 
میدان میں شہ سوارہی گرتے ہیں۔
اپنی طرح میدان مت چھوڑیں، شعراء کوپڑھیں اورفیس بک پرکچھ ساتھی عروض کی کلاسز کرواتے ہیں ان سے رابطہ استوار کرکے محنت وجستجو کی جائے ۔
اللہ راہیں کھول دیں۔ آمین
 
Abbas Swabian

محفلین
شکریہ سر جی ۔ میں بالکل مبتدی ہوں اس میدان میں اس لیے ہمت ہارنے سے ڈرتا ہوں ۔ امید ہے آپ رہنمائی فرماینگے۔ ابھی ایک لڑی بنائی آپ ذرا وہ بھی دیکھ لے۔
میدان میں شہ سوارہی گرتے ہیں۔
اپنی طرح میدان مت چھوڑیں، شعراء کوپڑھیں اورفیس بک پرکچھ ساتھی عروض کی کلاسز کرواتے ہیں ان سے رابطہ استوار کرکے محنت وجستجو کی جائے ۔
اللہ راہیں کھول دیں۔ آمین
 
امید ہے آپ رہنمائی فرماینگے۔ ابھی ایک لڑی بنائی آپ ذرا وہ بھی دیکھ لے۔
ہم خودطفلِ مکتب ہیں:welcome:
لڑئیوں کےبجائے پہلے یہاں پرموجود اہل فن کوپڑھو! خصوصاً اعجاز عبید صاحب کو، باقیہ شعروشاعری کے فورم پر قدیم وجدید مراسلے، زمرےاورلڑئیاں پڑھ کے چاٹ لوتوآپ خود بخود اردو محفل کے آداب وطریقہ کارسے واقف ہوجائے ہیں گے۔
مجھ ڈرپوک کودیکھیں کتنا پراناہونے کے باوجود اب تک اپنا تعارف نہ پیش کرسکا:baringteeth: توچلتاہے پاکستان ہے!
 
Abbas Swabian

محفلین
شکریہ محترم

Top