اصلاح کر کے راہنمائی طلب ہے۔

اک روز تیرے ساتھ گھر آباد کریں گے
ویران دل کو دم تیرے سے شاد کریں گے

چپ رہ کے صبر کر اور یاد کیے جا
وہ لوگ تجھے مرضیوں سے یاد کریں گے

ہاں پیار انہیں ہم سے ہے اور بے حساب ہے
اب اُن سے بھی ہم وقت کی فریاد کریں گے؟

اپنے لگائے زخم پر خود ہی کریں پٹی
اب دوست اِس سے بڑھ کے کیا اِمداد کریں گے؟

ہم پیار کے قیدی بھی عجب لوگ ہیں فخر
تکلیف میں بھی حسرتِ صیاد کریں گے
 
محفل میں خوش آمدید فخر بھائی۔۔۔
پہلے ہی روز اتنی شدید گولہ باری کریں گے تو کون ساتھ دے پائے گا؟ :)
دم لینے کا تو موقع دیجیے حضور :)

بہت شکریہ بھائی جان۔۔۔
ہاں شاید ہمیں ایک ایک کر کے اندراج کرنا چاہیے تھا :-P
چلیں اب جو ہو گیا وہاں پر ہی رُک جاتے ہیں، اب دم خود بھی بھرتے ہیں، اور سب کو موقع بھی دے دیتے ہیں :-P:)
آپ کے جواب کا بے حد شکریہ ۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top