اصلاح کے لئے ۔۔۔۔۔۔ شعر کہنے کی ریاضت کر لوں

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

امید ہے اہل محفل اپنی رائے سے فقیر کو نوازیں گے
اور اصلاح میں مدد فرمائیں گے

احباب اور اساتذہ کی توجہ کا طالب


خون ِ دل سے میں کتابت کر لوں
شعر کہنے کی ریاضت کر لوں

زندگی میں ہے مسلسل مشکل
آپ کہتے ہیں محبت کر لوں

قد تکبر نہ گھٹا دے میرا
اپنا ہی ذکر ِ جہالت کر لوں

ہو گئی جھوٹ کی عادت ایسی
سوچتا ہوں میں سیاست کر لوں

محض عادت ہی سدا رہتی ہے
میں نمازوں کو عبادت کر لوں

اب ملاقات ہو میری مجھ سے
خود پہ اتنی تو عنایت کر لوں

در ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سوالی بن کر
مفلسی میں بھی امارت کر لوں

س ن مخمور


 

loneliness4ever

محفلین
ہم تو اس شعر پہ پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور داد دیتے ہیں باقی اصلاح تو اساتذہ آتے ہی ہوں گے.


آہا ۔۔۔ عزیز بھائی فاروق احمد بھٹی کی آمد خاکسار کی محفل میں رونق لے آئی
پسندیدگی پر فقیر ممنون ہے
آمد پر مسرور ہے
دعا ہے کہ مالک اس سلسلے کو مستقل رکھے
 

loneliness4ever

محفلین
اس مصرعے میں کچھ کھٹک سی ہے
اب ملاقات ہو میری مجھ سے
مجھ سے ۔۔۔۔۔۔۔''خود سے'' شاید بہتر رہے گا
''اب '' کی جگہ ایسا لفظ ہو جو کاش کو ظاہر کرے


عزیز بہن نور سعدیہ شیخ کی آمد فقیر کی محفل میں بہار لے آئی
خاکسار تو جہ پانے پر شکر گزار ہے
اور بہن کی بات سے مکمل طور پر بھائی متفق ہے
دوڑاتے ہیں گھوڑے ۔۔۔۔ متبادل کے لئے

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔
 

loneliness4ever

محفلین
آخری مصرعے میں محمد کو آپ نے فعلن کے وزن پر باندھا ہے۔


محترم محمد ریحان قریشی آپ کی آمد پر، توجہ پانے پر اور پسندیدگی پر فقیر مسرور و ممنون ہے
نہیں عزیز بھائی، آخری شعر میں لفظ " محمد " کا وزن فعولن پر ہی ہے، غالبا زیر کی اضافت سے
کچھ ابہام پیدا ہوا ہے ۔۔۔ یعنی در ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔؟؟؟؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
محترم محمد ریحان قریشی آپ کی آمد پر، توجہ پانے پر اور پسندیدگی پر فقیر مسرور و ممنون ہے
نہیں عزیز بھائی، آخری شعر میں لفظ " محمد " کا وزن فعولن پر ہی ہے، غالبا زیر کی اضافت سے
کچھ ابہام پیدا ہوا ہے ۔۔۔ یعنی در ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔؟؟؟؟؟؟
تو تقطیع درست نہیں۔ یہاں محمد کی ھگہ آپ ص کی کوئی صفاتی نام گعلن کے وزن پر لے آئیں۔
باقی مکمل غزل درست ہے میرے خیال میں۔
’میری مجھ سے‘ بھی مجھے تو قابل قبول ہی لگتا ہے۔
 
Top