شیرافضل خان
محفلین
میں نے جن لڑیوں سے باخبر رہنے کی ترجیح مقرر کی ہوتی ہے وہاں سے چند مرتبہ میل آنے کے بعد مزید میل آنا خودبخود بند ہو جاتی ہے ، کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟ اور اس کا کیا حل ہے ؟
اگر آپ نے غلطی سے ایسی کسی بھی ایک ای میل کو سپیم قرار دے دیا ہو تو پھر اردو ویب کی طرف سے سب میلز اسی طرح خود بخود سپیم باکس میں چلی جاتی ہیں۔ اپنے ای میل اکاؤنٹ میں جا کر سپیم دیکھیں، کیا یہ میلز ادھر ہیں؟ اگر ہیں تو ناٹ سپیم کا آپشن چن لیںشیرافضل خان نے کہا:میں نے جن لڑیوں سے باخبر رہنے کی ترجیح مقرر کی ہوتی ہے وہاں سے چند مرتبہ میل آنے کے بعد مزید میل آنا خودبخود بند ہو جاتی ہے ، کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟ اور اس کا کیا حل ہے ؟
بدتمیز نے کہا:اگر کسی تھریڈ پر جواب آنے کی میل آپکو موصول ہو اور آپ اس تھریڈ کو وزٹ نہ کریں تو اگلی دفعہ میل نہیں آتی کیونکہ محفل کے بیک اینڈ پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے ابھی تک اپنا میل باکس استعمال نہیں کیا۔
شاید نبیل اس کو تبدیل کر کے یوزرز کے آنلائن آنے سے بھی منسلک کر سکیں کہ اگر یوزر اپنے میل باکس کو چیک نہیں کرتا لیکن محفل پر لاگ ان ہوتا ہے تو بھی اس کو اگلے ریپلائی کے بارے میں مطلع کیا جا سکے۔
بدتمیز نے کہا:کیا rss feed اس قابل ہے کہ صرف انہی تھریڈ کے بارے میں انفارمیشن مہیا کرے جن کے بارے میں یوزر جاننا چاہتا ہے؟
میرا تجربہ یہ ہے کہ میل سے متعلق تھریڈ کو وزٹ کرنے کے بعد اگر اپنا پیغام شامل نہ کیا جائے تو مزید میل آنا بند ہو جاتی ہے