اطلاعات کے بارے میں کچھ معلومات چاہیے ہے

ٹاپ لیفٹ پر لاگ آؤٹ کے ساتھ اطلاعات کا بٹن ہے یہ کس لیئے ہوتا ہے
دوسری بات یہ کل محفل پتہ نہیں کون کس کو کہہ رہا تھا کہ جناب آپ کوئی بھی پوسٹ کیا کریں تو مجھے ضرور ٹیگ کریں تو یہ ٹیگ کرنے کا کیامطلب ہوا
 
اطلاعات والے مینو میں کسی کو کسی جانب متوجہ کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے پیغامات ہوتے ہیں۔ دیگر کئی طرح کی اطلاعات کے ساتھ ایک اطلاع ٹیگ کی بھی ہوتی ہے۔ اگر کسی کو کسی دھاگے میں مینشن کیا جائے تو یہ اطلاع بھیجی جاتی ہے۔ مثلاً ہم یہاں روحانی بابا کو ٹیگ کر رہے ہیں۔ :)
 
ساجد

محفلین
ٹاپ لیفٹ پر لاگ آؤٹ کے ساتھ اطلاعات کا بٹن ہے یہ کس لیئے ہوتا ہے
اُردو محفل کا کوئی بھی رُکن جب آپ کے کسی بھی مراسلے کو پسند یا نا پسند کرتا ہے تو آپ کو "اطلاعات" میں اُس کی اطلاع موصول ہوتی ہے اور اس کے اوپر سُرخ ہندسوں میں اطلاعات کی تعداد ظاہر ہوتی ہے۔ اپنے ماؤس کا پوائنٹر " اطلاعات" پر لے جا ئیں تو خود بخود ایک چھوٹی سی ونڈو کھل جاتی ہے جس میں اطلاعات کی تفصیل ہوتی ہے۔ اگر اس پر کلک کریں تو اطلاعات کو پورا صفحہ آپ کے سامنے موجود ہو گا۔ جیسا کہ میں نے ابھی آپ کے اوپری مراسلے کو پسند کیا ہے تو آپ اس کی اطلاع "اطلاعات" کے بٹن پر موجود پائیں گے۔
 
ساجد

محفلین
اطلاعات والے مینو میں کسی کو کسی جانب متوجہ کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے پیغامات ہوتے ہیں۔ دیگر کئی طرح کی اطلاعات کے ساتھ ایک اطلاع ٹیگ کی بھی ہوتی ہے۔ اگر کسی کو کسی دھاگے میں مینشن کیا جائے تو یہ اطلاع بھیجی جاتی ہے۔ مثلاً ہم یہاں روحانی بابا کو ٹیگ کر رہے ہیں۔ :)
لیں جی ، ابن سعید بھیا نے میرا کام سہل کر دیا۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

الف نظامی

لائبریرین
اور ٹیگ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ
@ لکھ کر اس رکن کا نام لکھ دیا جائے جس کو ٖآپ ٹیگ کرنا چاہتے ہیں۔
مثلا
کوڈ:
@ساجد
سے آپ ساجد کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔​
 
Top