اطہرجمال کی مصوری کے چند نمونے

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
اطہرجمال کا شمار پاکستان کے آبی رنگوں میں کام کرنے والے مصوروں کی صف اول میں ہوتا ہے
اس مشکل ترین میڈیم کا استعمال وہ جس مہارت اور عمدگی سے کرتے ہیں شاہکار کی تخلیق کا سبب بن جاتا ہے- کراچی اسکول آرٹس سے فائن آرٹس کی تعلیم پانے اور بعد میں اُستاد کی حثیت سے فرائض انجام دینے والے اس فنکار نے اپنے فن کو بہت سے شاگردوں کو سونپا وہ عمران مشاق ہو یا عدنان یوسف اور ابوذریا جنید سلیم ان کے شاگرد فن کی دنیا میں مقام رکھتے ہیں - اطہر جمال کی اہلیہ مہتاب امر اوراُن کی بہن آفتاب امبر(اسلم) کا شمار بھی بہترین مصورات میں ہوتا ہے - اطہرجمال ان دنوں انڈیس ویلی اسکول آف ڈئیزائین سے وابستہ ہیں -خانہ بدوشوں کی زندگی اطہر جمال کا خاص موضوع ہے اور وہ بناء پنسل اسکیچ کیے لوکیشن پرہی آبی رنگوں سے تصاویربنانے میں خاص شہرت رکھتے ہیں-

Ather%20Jamal%2022x30%20Water%20Color%20on%20Paper%20(3).jpg


Ather%20Jamal%2015x20%20Water%20Color%20on%20Paper.jpg
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
کیا خوبصورت شراکت کی ہے جناب ( زبیر مرزا ) ۔ آبی مصوری بیحد مشکل آرٹ ہے ۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں آبی مصوری صرف گاڈ گفٹیڈ لوگ ہی کرسکتے ہیں ۔ اپنا زمانہ مصوری یاد آگیا ۔ بیحد اعلیٰ تصاویر ہیں ۔
 

زبیر مرزا

محفلین
جی بلکل آبی رنگوں میں پینٹ کرنا یوں بھی مشکل ہوتا ہے کہ اس میں ایک بار رنگ لگا نے کے بعد دوسری تہہ نہیں لگائی جاسکتی اور کسی قسم کی ترمیم کی گنجائش نہیں ہوتی
لاہورکے مصور شفیق فاروقی جن کا تعلق پنجاب یونیورسٹی سے ہیں ان کا قدرتی مناظر پرکام بھی قابلِ دید ہے - آبی رنگوں پردسترس حاصل کرنا بے مشکل اور مشق طلب کام ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
ذکرچل ہی نکلا ہے تو ایک اور محترم اُستاد آفتاب امبر جو اب امبراسلم کی نام سے پہچانی جاتی ہیں ان کا گولڈفیش سریز کا کام بھی پیش ہے مس امبر آئل پینٹ کا استعمال کرتی ہیں
گولڈ فیش پینٹگ کی خاص شہرت ہے
amberaslam_2.jpg


amberaslam_1.jpg
 
Top