اعتبار سخن - ڈاکٹر خورشید رضوی

ڈاکٹر خورشید رضوی ہمارے عہد کی معتبر ترین آواز ہے. آپ شاعر بھی با کمال ہیں اور ادیب بھی بے مثال. آپ کی شاعری " شاخ تنہا "، "سرابوں کے صدف" ، "رائگاں" اور " امکان " کی صورت میں جلوہ افروز ہو چکی ہے . اور یہ سب اب " یکجا " کے حسین پیکر میں بھی دستیاب ہے . اس کے علاوہ " تالیف " اور " اطراف " کی شکل میں ان کا معیار نقد و نظر بھی اہل ادب سے داد وصول کر چکا ہے . عربی ادب سے ان کی گہری وابستگی بھی اردو ادب کے دامن کو کئی نایاب گوہرعطا کر چکی ہے جن میں "عربی ادب قبل از اسلام" تابدار تر قرار پاتا ہے .

خورشید رضوی ہرعہد کے فرد ہیں اور ان کی شاعری ہرعہد کی شاعری ہے. معتبر ناقدین ان کے فن کا برملا اظہار کرتے ہیں. ان کی غزلوں اور نظموں کو اس عظیم فن کار کے خوبصورت تحائف قرار دیتے ہیں . خورشید رضوی کی شاعری کی تھ دار رمزیت اوردل پذیر اسلوب کے پس منظر میں جو پرخلوص اور " غیر منقسم " شخصیت جھلک دکھلاتی ہے اس تک پہنچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور اس راستے کی نشان دہی خود شاعر نے یوں کی ہے:

ڈھونڈنا ہے تو مجھے ڈھونڈ سخن میں میرے

خاندانی حالات

امروہہ ، بھارت میں 19 مئی ، 1942 کو پیدا ہوا · ، پنجاب ، پاکستان میں منٹگمری (اب ساہیوال ) کے ایک بچے کے طور ہجرت کی ۔ انہوں نے· اسلامیہ ہائی سکول ، گورنمنٹ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بالآخر 1959 ء میں ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔بعد ازاں اعلی تعلیم کے لئے یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور چلے گئے اور ہ ، 1961 میں عربی میں ایم اے کیااور طلائی تمغہ حاصل کیا۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے 1981 میں عربی میں پی ایچ ڈی کی حاصل کی-

پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی عربی ، فارسی ، اردو، پنجابی اور انگریزی زبانوں کے ایک کثیر جہتی اسکالر ہیں ۔ ڈاکٹر رضوی کو 2008 میں پاکستان کی حکومت کی طرف سےستارہ امتیازسے نوازا گیا ۔

شاعری

tumblr_lmfkb38s5Y1qiw3sv.jpg

tumblr_lmfkc6ffzT1qiw3sv.jpg

tumblr_lmfkd88DNh1qiw3sv.jpg

tumblr_lmfl67gF0v1qiw3sv.jpg

tumblr_lmfl8gBX6H1qiw3sv.jpg

tumblr_lmflgsZFCh1qiw3sv.jpg

tumblr_lmflhzxN3C1qiw3sv.jpg

tumblr_lmflj64udj1qiw3sv.jpg

tumblr_lmflmgcaF51qiw3sv.jpg

tumblr_lkx3d7LIA31qiw3sv.jpg

tumblr_lkx3dxymyO1qiw3sv.jpg

tumblr_lkx3f38QHo1qiw3sv.jpg


تصاویر

tumblr_lo55q6lIIz1qiw3sv.jpg


tumblr_lo55tc2rGj1qiw3sv.jpg


tumblr_lo55sfQTLR1qiw3sv.gif
 

الف عین

لائبریرین
تصویروں کے بدلے تحریر میں بھی شاعری پوسٹ کی جا سکتی تھی۔ ’نمود‘ تو محفل میں ہی برقیائی گئی ہے۔
 
Top