اعجاز رحمانی ::::: راہ دُشوار جس قدر ہوگی::::: Ejaz Rehmani

طارق شاہ

محفلین




غزل

راہ دُشوار جس قدر ہوگی
جُستُجو اور مُعتبر ہوگی

آدمی آدمی پہ ہنستا ہے
اور کیا ذِلَّتِ بشر ہوگی

پتّھروں پر بھی حرف آئے گا
جب کوئی شاخ بے ثمر ہوگی

جاگ کر بھی نہ لوگ جاگیں گے
زندگی خواب میں بسر ہوگی

حُسن بڑھ جائےگا تکلّم کا
جس قدر بات مُختصر ہوگی

اعجاز رحمانی

 
بہت عمدہ. لاجواب انتخاب شریک کرنے کا شکریہ. :)



غزل

راہ دُشوار جس قدر ہوگی
جُستُجو اور مُعتبر ہوگی

آدمی آدمی پہ ہنستا ہے
اور کیا ذِلَّتِ بشر ہوگی

پتّھروں پر بھی حرف آئے گا
جب کوئی شاخ بے ثمر ہوگی

جاگ کر بھی نہ لوگ جاگیں گے
زندگی خواب میں بسر ہوگی

حُسن بڑھ جائےگا تکلّم کا
جس قدر بات مُختصر ہوگی

اعجاز رحمانی

 
Top