اعجاز عبید کے آن لائن ادبی جریدے "سمت " اور "برقی کتابیں" پر منظوم تاثرات۔ از احمد علی برقی اعظمی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فیس بک پر احمد علی برقی اعظمی صاحب کی نظم جو کے استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کے میگزین سمت اور برقی کتابوں کی ویب سائیٹ کے لیے لکھی گئی میں نے چاہا یہاں بھی پوسٹ کر دوں تو ٹائپ کر دی

اعجاز عبید کے آن لائن ادبی جریدے "سمت " اور "برقی کتابیں" پر منظوم تاثرات۔ از احمد علی برقی اعظمی​
"سمت" ہے اردو ادب کی آن لائن میگزین​
جو کہ ہے اعجاز کا اک کارنامہ بہترین​
ہے یہ سہ ماہی جریدہ ناشرِ اردو ادب​
ہے میسر جن کو انٹرنیٹ، ہیں اس کے ناظرین​
درحقیت ہے یہ اک آئینہ نقد و نظر​
فکر و فن کا تجزیہ کرتے ہیں جس میں ناقدین​
ہے یہ منظورِ نظر اربابِ علم و فضل کی​
کرتی ہے ہموار جو علمی مباحث کی زمین​
اس کی ڈیجیٹل لائبریری ہے وہ گنجِ شایگاں​
استفادہ کر رہے ہیں جس سے اردو قارئیں​
ہر طرح کی ہیں یہاں برقی کتابیں درستیاب​
ہے یہ برقی اعظمی گلدستہ شعر و ادب​
جس کے گلہائے مضامین ہیں نہایت دلنشین​
 
Top