اعداد و شمار کے صفحے کے بارے میں

الف عین

لائبریرین
اعداد و شمار کے صفحے پر ادھر میں نے دو تین مشاہدات کئے ہیں۔
ایک تو نبیل، زکریا،آپ لوگوں سے یہ کہنا ہے کہ اس لفظ " ایویٹار "کو بدل دیں۔ ایویٹار کا انگریزی لفظ خود ہندی سنسکرت سے مستعار ہے، اوتار سے اور جو اردو میں بھی مستعمل ہے۔ اسے اوتار ہی کر دیں۔
دوسری بات اس صفحے میں ایک املاء کی ہے۔
جی ذپ یا جی زپ۔ زپ کو ذال سے لکھنے کی ضرورت۔
اور ایک مزے کا یہ مشاہدہ کہ اگر چہ سب سے زیادہ استعمال میں آنے والے الفاظ کی کوئ اہمیت نہیں۔ پھر بھی غور کریں تو اس پر خوشی ہوتی ہے کہ محفل کے ارکان "آپ" کا استعمال زیادہ کرتے ہیں بہ نسبت "میں" کے۔ اور اس فہرست میں "تم" شامل ہی نہیں ہے حالاں کہ اکثر ارکان ایک دوسرے سے کافی بے تکلف ہیں اور تم سے مخاطب ہوتے ہیں آپس میں۔ میں بزرگی کا فائدہ بھی اٹھاتا ہوں اور اپنے سارے شاگردوں پر پیار بھی آتا رہتا ہے۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب: یہ دونوں غلطیاں (اور کچھ مزید) میری نظر میں ہیں۔ اس وقت نبیل ایک اہم اپگریڈ پر کام کر رہے ہیں وہ مکمل ہو جائے تو پھر یہ بھی ٹھیک کر دیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج دوپہر میں اعداد و شمار کے صفحے پر 99 ارکان کا شمار تھا ماہ جولائ میں، اور سوچا تھا کہ رات تک سو عدد پورے ہو جائیں گے تو محفل کو مبارکباد دی جائے گی، لیکن ابھی دیکھ رہا ہوں کہ 98 ہی رہ گئے ہیں۔ کیا پھر کسی پر کلہاڑی چل گئ؟
ویسے ماہانہ ارکان کی تعداد کا ریکارڈ تو اس ماہ ٹوٹ گیا ہے۔ ابھی ایک دن باقی ہے میرے حساب سے، اس لئے یہ پیغام کل۔
 
Top