اعراب کے ساتھ لک اپس جنریٹ کرنے کا اطلاقیہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے عبدالمجید اور عارف کی فرمائش پر اوپن ٹائپ کے لک اپس جنریٹ کرنے کے لیے ایک اور اطلاقیہ لکھا ہے۔ یہ اطلاقیہ نسخ فونٹ کے لک اپس جنریٹ‌ کرنے والے اطلاقیے کی طرح ہی کام کرتا ہے، لیکن اس میں ایک اضافی فیچر یہ ہے کہ یہ اعراب والے لگیچرز کے لک اپس بھی جنریٹ کرتا ہے۔ یہ فیچر قرانی فونٹس کی ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ذیل کے لگیچرز کو دیکھیں:

بَ
بَب
بَبَ
ببَ
بَبَبَ
بَبَّبًّ
بَبِبٌّ
بببٍّ

ان لگیچرز کے ذیل میں دکھائے گئے لک اپس جنریٹ ہوں گے:

کوڈ:
bay fataha  -> b1
bay_i  fataha  bay_f  -> b1b
bay_i  fataha  bay_f fataha  -> b1b1
bay_i  bay_f fataha  -> bb1
bay_i  fataha  bay_m  fataha  bay_f fataha  -> b1b1b1
bay_i  fataha  bay_m  shadda  fataha  bay_f shadda fathatan  -> b1b61b63
bay_i  fataha  bay_m  kasra  bay_f shadda dammatan  -> b1b2b65
bay_i  bay_m  bay_f shadda kasratan  -> bbb64

میں اس اطلاقیے کو افادہ عام کے لیے یہاں بمعہ سورس کوڈ فراہم کر رہا ہوں۔ سورس کوڈ‌ ایک ویژوئل سٹوڈیو 2008 کے پراجیکٹ پر مبنی ہے۔
اس اطلاقیے کے سلسلے میں سوالات اور آراء کے لیے اسی تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

والسلام
 

Attachments

  • QuranLookups.zip
    8.6 KB · مناظر: 34
  • QuranLookups_src.zip
    62.1 KB · مناظر: 30

نبیل

تکنیکی معاون
باز خوش آمدید عبدالمجید۔ تمہاری جانب سے لوگ کافی فکر مند تھے۔ سب خیریت ہے نا؟
 

arifkarim

معطل
اس اطلاقیہ کی مدد سے لینکس پلیٹ فارم کیلئے لک اپس جنریٹ کرنا بھی بہت آسان ہو گیا ہے!
 
باز خوش آمدید عبدالمجید۔ تمہاری جانب سے لوگ کافی فکر مند تھے۔ سب خیریت ہے نا؟
شکریہ نبیل بھائی معذرت چاہتا ہوں بہت دن بعد آپکے اس پوسٹ پر نظر پڑھی الحمد للہ اب خیریت ہے کچھ دن پہلے کچھ مسائل کی وجہ سے میں محفل پر نہیں آسکا تھا اب الحمد للہ باقاعدگی سے آتا رہتا ہوں
والسلام
 
امجد بھائی اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہے ابھی چند دن پہلے ہی انہوں نے القلم پر پوسٹ کیا تھا امجد بھائی مصروفیات کی وجہ سے نیٹ پر زیادہ نہیں آسکتے
 
Top