افریقہ میں مٹی کے خوبصورت منقش گھر۔

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے ایک گاؤں میں لوگ مٹی سے بنے ہوئے گھروں میں رہتے ہیں۔
africa_l06.jpg

لیکن ان گھروں کی دیواروں پر نہایت دیدہ زیب اور انوکھی نقش نگاری کر کے انہیں نہایت خوبصورت بنا دیا گیا۔
africa_l01.jpg
برکینا فاسو کا یہ گاؤں دنیا بھر میں اپنے ان خوبصورت منقش گھروں کی وجہ سے مشہور ہے اور اس گاؤں کو 15 صدی عیسوی میں بسایا گیا تھا۔
africa_l02.jpg
یہاں کے لوگ گھر کی دیواروں پر نقش ونگاری کے لیے مٹی اور چونے میں مختلف رنگوں کی آمیزش کردیتے ہیں۔

africa_l03.jpg
دیواروں پر بنائے جانے والے یہ نقش قدیم افریقی ثقافت و مصوری کا حصہ ہیں۔

africa_l04.jpg
یہاں موجود افراد کے مطابق گھروں کی بیرونی دیواروں کو اس طرح رنگوں سے آراستہ کرنے کی روایت کا آغاز 16 صدی عیسوی سے ہوا۔

africa_l05.jpg
ان گھروں کی ایک اور خاص بات ان کے چھوٹے دروازے ہیں۔ گھروں کا داخلی دروازہ نہایت مختصر سا ہوتا ہے جو دراصل دشمنوں سے بچنے کے مقصد کے پیش نظر رکھا جاتا ہے۔
اس گاؤں کے ثقافتی ورثے اور روایات کو دیکھتے ہوئے اسے سیاحتی مقام کا درجہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
روزنامہ جنگ
 
Top