افریقہ کورونا ویکسین کی تجربہ گاہ نہیں بنے گا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

الف نظامی

لائبریرین
دوفرانسیسی ڈاکٹروں کی تجویز کہ کورونا کی ویکسینز کو افریقہ میں ٹیسٹ کیا جائے پر تبصرہ کرتے ہوئےڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ افریقہ ویکسین کی تجربہ گاہ نہیں بنے گا
 
احمد محمد

محفلین
سرکار کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا، کہ اس سے مفر بھی تو کوئی نہیں۔
اللہ کریم ہم پر رحم فرمائے۔

محمد یعقوب آسی صاحب، آپ کے مزاج کیسے ہیں؟ آخری دفعہ محمد تابش صدیقی بھائی نے آپ کے متعلق اطلاع دی تھی کہ آپ نے اپنے فیس بک پر کچھ ایسے لکھا تھا کہ:-

"دل کا عارضہ بڑھ گیا ہے اور اب ٹھیک سے نظر نہیں آتا لہٰذا اللّٰہ حافظ"

یہ پڑھ کر بہت تکلیف محسوس ہوئی اور اب آپ کا پیغام اس لڑی میں دیکھا تو بے حد مسرت ہوئی۔

اللّٰہ تعالٰی آپ کو صحتمند عمرِ دراز عطا فرمائیں اور شاد و آباد رکھیں۔ آمین۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ ڈاکٹر فرانسیسی ہیں۔ فرانسیسی ویسے ہی ہواؤں میں اڑتے رہتے ہیں کہ جیسے باقی دنیا سے اونچی کوئی مخلوق ہوں۔ نسل پرستی وہاں کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔
France In Grips Of Racism Epidemic, As Coronavirus Fans Anti-Asian Hysteria
کہیں کے بھی ہوں ، اس بنا پر ان خبیثوں کو نہ صرف ان کی خباثت کے شایاں جواب دیا جانا چاہیئے تھا بلکہ ان کا دماغ درست کرنے کے لیے کچھ عالمی سطح پر تادیبی کارروائی بھی کی جانی چاہیئے تھی ۔
 
محمد یعقوب آسی صاحب، آپ کے مزاج کیسے ہیں؟ آخری دفعہ محمد تابش صدیقی بھائی نے آپ کے متعلق اطلاع دی تھی کہ آپ نے اپنے فیس بک پر کچھ ایسے لکھا تھا کہ:-

"دل کا عارضہ بڑھ گیا ہے اور اب ٹھیک سے نظر نہیں آتا لہٰذا اللّٰہ حافظ"

یہ پڑھ کر بہت تکلیف محسوس ہوئی اور اب آپ کا پیغام اس لڑی میں دیکھا تو بے حد مسرت ہوئی۔

اللّٰہ تعالٰی آپ کو صحتمند عمرِ دراز عطا فرمائیں اور شاد و آباد رکھیں۔ آمین۔

اللہ کریم کا بہت فضل و کرم ہے۔ زندگی کے معمولات میں واپس آ چکا ہوں، اور دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
 
اللہ کریم کا بہت فضل و کرم ہے۔ زندگی کے معمولات میں واپس آ چکا ہوں، اور دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
اللہ کریم آپ کو عمرِ خضر عطا فرمائے۔ ہم پر اپنا دستِ شفقت دراز رکھیے اور اپنی یادوں اور دعاؤں میں شریک فرمائیے۔
 
Top