افریقی ریاست گیمبیا اسلامی جمہوریہ قرار

ربیع م

محفلین
افریقی ریاست گیمبیا اسلامی جمہوریہ قرار

گیمبیا(نیوزڈیسک) گیمبیا کو اسلامی جموریہ ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایک اور اسلامی ملک کا قیام پذیر میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ملک گیمبیا کو اب اسلامی جمہوریہ ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ گیمبیا کے صدر نے ملک کی آبادی کا 90 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہونے کے باعث اسے اسلامی جمہوریہ ملک قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گیمبیا کے صدر کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی تعداد، آبادی اور اسلام کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مُلک کو اسلامی جمہوریہ ملک قرار دیا جائے. اس خبر کے سامنے آتے ساتھ ہی دنیا بھر میں مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. ایک طرف جہاں مسلمانوں کو دنیا بھر میں تکالیف اور مصائب کا سامنا ہے وہیں پر ایک نئے اسلامی ملک کا قیام یقینا مسلمانوں کو مزید متحد اور طاقتور بنانے میں مددگار ثابت ہوگا.

بحوالہ: لنک
 

اسد

محفلین
انشا اللہ، ماشا اللہ، سبحان اللہ، الحمد للہ، وغیرہ، وغیرہ۔ مغربی ملکوں کی طرف سے بھیک میں رکاوٹ پڑنے پر اکثر اسلام یاد آ جاتا ہے، تاکہ دہشتگردوں کو امداد فراہم کرنے والے اسلامی ممالک سے بھیک مل سکے۔ :p

صورتِ حال سے واقف لوگ خوش ہونے کے بجائے صرف دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ اس ملک کے عوام کو شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
گیمبیا کے صدر نے ملک کی آبادی کا 90 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہونے کے باعث اسے اسلامی جمہوریہ ملک قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہی صدر جو 21 سال سے حکومت کر رہا ہے۔ شاید اسے ملک کے نام سے جمہوریہ نکال دینا چاہیئے
 

bilal260

محفلین
کیا یہ باضابطہ اعلان ہے تو اس ملک کا بادشاہ بھی مسلمان ہونا چاہئے اور تمام حکومت نئے سرے سے ترتیب دینی چاہئے۔
 

دوست

محفلین
جی اسی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ خبر نوے فیصد آبادی مسلمان ہونے کی نہیں ملک کا نام بدلنے کی تھی۔
 
Top