افسانچہ: تیری صبح کہہ رہی ہے۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام دوست خوش گپیوں میں مصروف تھے، لیکن وہ خاموش بت بنا بیٹھا خالی نظروں سے سب کو دیکھ رہا تھا۔ پیشانی پر سلوٹیں اور آنکھوں کے گرد حلقے بہت گہرے نظر آرہے تھے۔بار بار گردن کو دائیں بائیں ہلاتا جیسے درد کی وجہ سے پٹھوں کو آرام دینے کی کوشش کر رہا ہو۔ آنکھوں کی سرخی سے یوں محسوس ہوتا تھا کہ گزشتہ کئی دن سے سو نہیں پایا۔ کافی دیر گزرنے کے بعد بھی جب برخلافِ طبیعت اس کی طرف سے کوئی جملہ کسی بھی موضوع پر سننے کو نہ ملا تو احباب اپنی گفتگو ترک کر کے اس کی طرف متوجہ ہوئے۔
تمہیں کیا مسئلہ ہے؟ پہلے نے ایک گہری نگاہ اس کے سراپے پر ڈال کر پوچھا۔
یہ تمہاری آنکھوں کے گرد حلقے اتنے گہرے کیوں ہیں؟ کس کا غم سوہان روح بنا ہوا ہے؟ دوسرے نے سوال اٹھایا۔
بولو بھی! کیا زبان گروی رکھ دی ہے؟ تیسرے نے جملہ چست کیا۔
خدا کے واسطے! اب یہ نہ کہہ دینا کہ تمہیں اس عمر کسی مٹیار سے عشق ہوگیا ہے.جبکہ تمہارا ایک پاؤں قبر میں اور دوسرا کیلے کے چھلکے پر ہے۔ ایک نے جھلا کر کہا۔
پھر سب چپ ہوگئے۔ اس نے سب پر ایک گہری نگاہ ڈالی۔ اور پھر آہستہ سے بولا۔
میں آجکل نائٹ شفٹ بھی کر رہا ہوں۔

نوٹ: پتا نہیں اس کو افسانچہ بھی کہنا چاہیے کہ نہیں۔۔۔ خیر جو بھی ہے۔
 
سید فصیح احمد

کہیں آپ بھی تو رات کے پنچھی نہیں ہو گئے؟ :) :)

عمدہ، حسبِ معمول نیرنگ خیال لیئے مزاح کی چوٹ کرتی اچھی تحریر۔ افسانچہ کہنا تو شاید درست نہ ہو۔ لیکن مزاح کے لہجے میں چوٹ کرتا نثر پارہ ہے۔ :) :)
 
ہم تو مدت سے رات کے پنچھی۔۔۔۔
شکریہ فصیح بھائی حوصلہ افزائی کے لیے۔۔۔ :)
چلیں کچھ نہ کچھ تو ہے۔۔۔۔ جو بھی ہے۔
 
اے خان

محفلین
زبردست تحریر جناب
بندہ کام کی زیادتی کا شکار تھا. ورنہ چہرے سے تو نا کام عاشق لگ رہا تھا.
گردن کو دائیں بائیں ہلانا میری بھی عادت ہے. تھکاوٹ کی وجہ سے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست تحریر جناب
بندہ کام کی زیادتی کا شکار تھا. ورنہ چہرے سے تو نا کام عاشق لگ رہا تھا.
گردن کو دائیں بائیں ہلانا میری بھی عادت ہے. تھکاوٹ کی وجہ سے
روز صبح اوفس جاتا آدمی تازہ عاشق اور وہی شام کو واپس آتا ناکام عاشق لگ رہا ہوتا ہے۔۔۔ :D
 
فاخر رضا

محفلین
اس سے پتہ چلا کہ وہ دوست نہیں تھے. ورنہ انہیں اتنا تو پتہ ہوتا کہ ان کا دوست ڈبل ڈیوٹی بجا رہا ہے. اور یہ عاشق نما بیوقوف سونے کی بجائے ان کے پاس کیوں بیٹھا ہوا تھا.
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس سے پتہ چلا کہ وہ دوست نہیں تھے. ورنہ انہیں اتنا تو پتہ ہوتا کہ ان کا دوست ڈبل ڈیوٹی بجا رہا ہے. اور یہ عاشق نما بیوقوف سونے کی بجائے ان کے پاس کیوں بیٹھا ہوا تھا.
بہت جلد نتیجے پر چھلانگ لگانے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔
 
ہادیہ

محفلین
اوہو سر جی اتنی لمبی تہمید باندھنے کی کیا ضرورت تھی سیدھا سیدھا لکھ دیتے کہ آج کل آپ کی نائٹ شفٹ چل رہی ہے:ROFLMAO:
گرم انڈے، گرم انڈے:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
Top