سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
اچھی تحریر ہے۔ اسے مکمل ضرور کیجئے گا ۔ آپ چاہیں تو اسے یہاں لائبریری میں شامل کر دیں ۔
اچھی تحریر ہے۔ اسے مکمل ضرور کیجئے گا ۔ آپ چاہیں تو اسے یہاں لائبریری میں شامل کر دیں ۔
السلام علیکم
اچھی تحریر ہے۔ اسے مکمل ضرور کیجئے گا ۔ آپ چاہیں تو اسے یہاں لائبریری میں شامل کر دیں ۔
سمت کے اوراق ۔۔۔ یا ویب پیجیز اس کے لئے کھلے ہیں۔۔ یا اور کوئی محاورہ زیادہ درست ثابت ہوگا میری بات کی تفہیم کے لئے؟؟ ہاں، اگر ایسے پانچ چھ افسانے ہو جائیں تو ایک عدد ای بک لائبریری کی زینت بن سکتیہ ہے۔
شکریہ شگف یہ تانا بانا کھولنے کا، میں نیا موضوع پر کلک کرنے ہی والا تھا کہ یہ تانا بانا نظر آ گیا۔
شکریہ اپیا۔
در اصل میری ٹائپنگ کی رفتار خاصی سست ہے اور وقت کی بھی ذرا قلت رہتی ہے۔ پھر بھی انشاء اللہ جلدی ہی مکمل کر سکوں گا۔ کیوںکہ مجھے نئے سرے سے لکھنا نہیں ہے صرف یونیکوڈ میں ٹائپ کرنا ہے۔ باقی مکمل تحریر میرے ہوم پیج پر رومن میں دستیاب ہے۔
ویسے یہ بات میرے لئے تو باعث خوش بختی ہے پر مجھے نہیں لگتا کہ میری تحریر اس قابل ہوگی کہ اسے لائبریری میں جگہ دی جائے۔ خیر تحریر مکمل ہو جانے دیجئے پھر اس بات کا بھی فیصلہ کر لیجئے گا۔
السلام علیکم
کیا آپ اس کی ای بک بنا سکتے ہیں ؟
وعلیکم السلام اپیا!
میرے خیال میں ای کتاب بنانے میں مجھے کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ بس یہ بتا دیں کہ کس فارمیٹ میں درکار ہے؟
doc, pdf, chm یا کوئی اور فارمیٹ۔
بہتر ہوگا کہ آپ مجھے کسی موجودہ ای بک کا ربط فراہم کر دیں جسے میں بطور نمونہ استعمال کر لوں۔ نیز یہ کہ دو دنوں میں اپنے امتحانات سے فارغ ہو لوں تو شاید اپنا دوسرا افسانہ بھی ٹائپ کر سکوں۔
فقط
والسلام