جاسم محمد
محفلین
افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے، وفاقی وزیر
حکومت اپنی حد تک کمٹمنٹ پر قائم ہے اور اسے پورا کرے گی، وفاقی وزیر — فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک لبیک کی طرف سے معذرت کرلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی حد تک کمٹمنٹ پر قائم ہے اور اسے پورا کرے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے تاہم اس حوالے سے سپریم کوٹ کیا کرتی ہے یہ ان کا کام ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے الزام میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا جس کیخلاف ملک بھر میں دینی و مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا تھا۔
تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری نے ملکی ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا اور دھمکی آمیز تقریر کی تھی۔