فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
افغانستان ميں طالبان کی جانب سے سيکورٹی چيک پوسٹس پر تازہ حملے – 20 پوليس اہکار ہلاک
افغانستان:طالبان نے چیک پوسٹوں پردھاوا بول دیا ،20 حفاظتی اہلکار ہلاک | TRT اردو
افغانستان ميں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے مبينہ جارح غیر ملکی قوتوں کے خلاف خود ساختہ جدوجہد آزادی کے کھوکھلے دعوے تو بہت کيے جاتے ہيں ليکن حقيقت يہ ہے کہ ان کی پرتشدد کاروائیاں انھی افراد اور اداروں کے خلاف کی جاتی ہيں جو اس عوام کی حفاظت پر مامور ہيں جنھيں آزاد کروانے کی کاوشوں کا دعوی ان دہشت گردوں ک جانب سے کيا جاتا ہے۔
کس منطق اور اصول کے تحت يہ دہشت گرد افغان سيکورٹی فورسز اور پوليس کو غدار قرار دے کر ان پر حملوں کو درست قرار دے سکتے ہيں، کيونکہ وہ تو اپنے ہم وطنوں کو ان مجرموں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے ليے بڑی بہادری کے ساتھ اپنی جانوں کو خطرات ميں ڈال رہے ہيں جو دھڑلے کے ساتھ دہشت اور افراتفری کو حکمت عملی کے طور پر استعمال کر کے اپنی سوچ عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔
اس بارے ميں کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے۔ افغان سيکورٹی فورسز، فوج، اور ديگر قانون نافذ کرنے والے ادارے نا تو ہماری منشا پر کام کر رہے ہيں اور نا ہی امريکی مفادات کے تحفظ کے ليے اپنی زندگياں داؤ پر لگا رہے ہيں۔ دنيا کے کسی بھی اور ملک کی پوليس اور فوج کی طرح افغانستان ميں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں ميں کام کرنے والے افراد کی يہ ذمہ داری بھی ہے اور انھوں نے اس بات کا حلف بھی اٹھا رکھا ہے کہ اپنے ملک کی حفاظت کريں اور عام شہريوں کی زندگيوں کی حفاظت کو يقینی بنائيں۔
دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے سے ان دہشت گرد گروہوں اور ان کے سرغناؤں نے اپنی حقيقت سب پر واضح کر دی ہے – يہ عناصر صرف خوف اور دہشت کے ذريعے اپنے سياسی عزائم کی تکميل اور عوام پر خوف اور دہشت کے ذريعے اپنی سوچ مسلط کرنے پر يقين رکھتے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ