Latif Usman
محفلین
آج کے افغانستان میں جو علاقے طالبان کے زیر اثر ہیں، مکمل طور پر پوست کی کاشت کرنے والے علاقوں پر مشتمل ہے- ملک کو پوست کی عالمی پیداوار میں، ہیروئن کے لئے نناوے فیصد خام مال مہیا کر کے اجاراداری حاصل ہے- اسکا آدھ حصّہ اکیلے صوبہ ہلمند سے آتا ہے جو طالبان کا گڑھ ہے- وہ علاقے میں ناصرف پوست کی کاشت کی اعانت اور حفاظت کرتے ہیں بلکہ کسانوں کو مالیاتی مدد اور پیداوار خریدنے کی ضمانت کے ذریعہ اس کی کاشت کو فروغ بھی دیتے ہیں- طالبان اور ڈرگ مافیا کے درمیان تعلق اتنا قریبی ہے کہ بعض اوقات یہ فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون کس کو سپورٹ کر رہا ہے- ان دونوں کا علاقے میں لاقانونیت قائم رکھنے میں حصّہ ہے