افغانستان میں فتح کی امید نہ رکھیں۔ برطانوی کمانڈر

محسن حجازی

محفلین
فغانستان کے صوبے ہلمند میں برطانوی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر مارک کارلٹن سمتھ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو افغانستان میں فیصلہ کن جیت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

مزید تفصیل

افغانستان کے علاقوں میں پہلے روس بھی شکست کھا چکا ہے، اس سے پہلے خود برطانیہ کو بھی منہ کی کھانا پڑی اور اب امریکہ اور اتحادی افواج بھی بے بس نظر آ رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے اتحادی اب طالبان سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

جہاں تک وزیرستان میں آپریشن کا تعلق ہے تو چند روز قبل اس بابت بھی برطانوی فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر کا بیان آ جکا ہے کہ وزیرستان میں بھی جنگ جیتنا ممکن نہیں کیوں کہ یہ صاحب تقسیم ہند سے پہلے وزیرستان میں کیے جانے والے ایک آپریشن کے کمانڈر رہ چکے ہیں اور ان کے بقول اسی طرح مقامی قبائلیوں کے لشکر تشکیل دیئے گئے فتوے حاصل کیے گئے لیکن نتیجہ ندارد۔
 

arifkarim

معطل
حیرت اس بات کی ہے کہ ایک ترقی یافتہ انڈسٹریل قوم، ایک پسماندہ کھیتی باڑی کرنے والے لوگوں کیساتھ کیوں مقابلہ کر رہی ہے؟ کیا انگریز اپنے باپ دادوں کی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں کہ وہ 300 سالہ برصغیری حکومت میں ایک بار بھی افغانستان کو فتح نہ کر سکے۔۔۔۔ یا پھر اپنے فوجیوں کو ٹریننگ دینے کیلئے افغانستان سے بہتر میدان جنگ کہیں میسر نہیں؟
 
Top