افغاني کباب

سارہ خان

محفلین
اجزاء:

گائے کا قيمہ ايک کلو باريک پسا ھوا
ہري مرچ 10 عدد باريک کٹي ھوئي
ثابت کالي مرچ دو چائے کے چمچع موٹي پسي ھوئي
پياز دو عدد آمليٹ کي طرح کي
ٹماٹر ايک کلو ابال کر پيس ليں
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل ايک پيالي

ترکيب:

سب سے پہلے قيمے ميں کٹي ھوئي پياز، آدھي ھري مرچ ، کالي مرچ اور نمک ملا کر اچھي طرح گوندہ ليں، پھر چار حصے کرکے بڑے بڑے پيڑے بنا کر ايک پھلے ھوئے فرائي پين ميں ذراسي چکنائي لگا کر ان پيٹروں کو اچھي سينک ليں، جب اچھي طرح سے سينک ليں تو نکال کر ٹھنڈے کرليں، پھر باريک باريک اچھي طرح قتلے کاٹ ليں، اور ايک ديگچي ميں تيل ھلکا گرم کرکے ابلے ھوئے اورپسئے ھوئے ٹماٹر، باقي بچيھوئي ہري مرچ، کالي مرچ اور نمک ڈال کر اچھي طرح بھونئيں کے بعد اتار ليں پھر جو قتلے کاٹ کر رکھے تھے انہيں فرائنگ پين ميں تل کر ٹماٹروں والي ديگچي ميں پھيلا کر ڈال ديں اور ہلکي آنچ پر دم کے لئے رکھ ديں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پکی بات ہے ناں یہ سب کچھ کرنے کے بعد افغانی کباب ہی بنیں گے، کہیں پھر وہی تو نہیں بنے گا جو آپ کا آزمودہ ہے۔ :wink:
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔ یہ تو آپ کو بنانے کے بعد ہی پتا چلے گا ۔۔ ٹرائے کیجئے پھر بتائیے۔۔۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں میں نہیں بنا رہا، پہلے کوئی اور بنائے اور بتائے پھر بناؤں گا۔
 

سارہ خان

محفلین
بے فکر رہیں شمشاد بھائی ۔۔۔ اس بار آپ “وہ “نہیں بنیں گے ۔۔ :p ۔۔ کیونکہ یہ اس کی ترکیب نہین ہے ۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں پھر بھی نہیں بناؤں گا۔ ہاں ترکیب میں نے لکھ لی ہے، کسی اور کو دے کر اس سے بنواؤں گا۔ کہ جو کچھ بھی بننا ہے وہی بنے یا بنائے۔
 

سارہ خان

محفلین
یہ کسی اور یقیناً بھابی ہی ہونگی ۔۔ :) بنوا کر بتائے گا ضرور کہ کیا بنا ہے اور کیسا بنا ہے ۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
یہ کسی اور یقیناً بھابی ہی ہونگی ۔۔ :) بنوا کر بتائے گا ضرور کہ کیا بنا ہے اور کیسا بنا ہے ۔۔ :p

نہیں یہ “ وہ “ نہیں ہے۔ اور وہ تو پہلے ہی بنی بنائی ہے۔ اس کو اور کیا بنانا۔

کیا ہے کہ ہر اختتامِ ہفتہ پر کچھ بیچلرز مل کر کھانے پینے کا پروگرام کیا کرتے ہیں۔ تو وہاں تجربہ کریں گے۔
 

سارہ خان

محفلین
لولز ۔۔ میں نے ترکیب بتائی ہے ۔۔ اچھے برے کی زمہ داری نہیں لی :p
اگر اچھے بنے تو مجھے بھی بتانا ۔۔۔ پھر میں بھی ترائے کروں گی ۔۔۔ :wink: :)
 

سارہ خان

محفلین
نقصان اور فائدے کا تو بنانے کے بعد ہی پتا چلے گا نا ۔۔۔ ہو سکتا ہے فائدہ ہو ۔۔ :p
وعسے یہ ترکیب جس نے مجھے بتائی تھی اس کی آزمائی ہوئی ہے ۔۔ فکر نہ کریں انشاء اللہ اچھے ہی بنیں گے ۔۔ :)
 

تیلے شاہ

محفلین
اصل میں ہم نے گھر پر کسی کی دعوت کی ہوئی ہے
اور کباب بنانے کا ارادہ تھاتو سوچا سارہ کے بتائے ہوئے
کباب ٹرائی کرتے ہیں
آج گھر جاکر تھوڑے سے بنا کر ٹرائی کرتا ہوں پھر بتاؤں گا
 

میم نون

محفلین
آج میں نے بھی بنا ہی لیئے افغانی کباب (کافی دنوں سے سوچ رہا تھا(

بنانے میں‌کچھ مشکلات پیش آئیں، جیسے:
سب سے پہلے تو جب میں نے قیمے کے 4 حصے کئے اور ایک حصے کا پیڑا بنا کر تلا تو وہ بہت بڑا بن گیا، اسکے بعد باقی ماندہ قیمے کے 4 پیڑے بنائے تو بھی مجحے کافی بڑے لگے۔ (حالانکہ قیمہ ایک کلو سے تھوڑا کم تھا(
اسکے بعد جب تلنا شروع کیا تو پیڑے پھٹنے سے لگے اور ایک تو (پہلے والا چونکہ ویسے بھی بڑا تھا دوسروں کی نسبت( تقریباً کُھل ہی گیا۔
اب جب انکو کاٹنا چاہا تو مصیبت، یہ اسلئے کہ میں نے پہلے والے 2 پیڑوں کو اچھی طرح نہیں سینکا تھا (بعد والے تین کافی بہتر تھے(
اسکے بعد کسی طرح کر کے پکا ہی لیئے۔۔۔ اور کافی مزے دار بھی بنے

لیکں:

اگر آئیندہ کبھی اسطرح کا کوئی خیال ذِہن میں آیا تے کوفتے ای بنا لواں گا، وخت تے تھوڑا کرنا پوے گا ناں۔
 

میم نون

محفلین
ہمت ہارنے والی بات نہیں، دراصل یہ وقت بہت مانگتے ہیں، کوفتے اس سے بہت کم وقت لیتے ہیں، اور چونکہ ذائقہ تقریباً ایک جیسا ہی ہے تو کیں نہ وہ بنایا جائے جق جلدی بنتا ہے ;)
اور ویسے بھی میں اکثر کھانوں کو ایک ہی مرتبہ بناتا ہوں، اسکے بعد اگر دوبارہ جی چاہے تو امی سے کہتا ہوں بنانے کو :grin:

والسلام،
 
Top