فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
Record level of Taliban violence against Afghanistan's election - UN | Reuters
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان ميں ہونے والے حاليہ انتخابات کے دوران دہشت گرد عناصر کی جانب سے کيے جانے والے حملوں کے نتيجے ميں 56 افراد ہلاک اور 379 زخمی ہوئے۔ ان ميں سے زيادہ تر حملے انتخابات کے روز يعنی اکتوبر 20 اور اس کے بعد کے دنوں ميں کیے گئے جب انتخابی عمل زور وشور سے جاری تھا۔ حاليہ انتخابات کے دوران ہونے والی ہلاکتيں گزشتہ چار انتخابات کے مقابلے ميں کہيں زيادہ تھيں۔
اقوام متحدہ کے مطابق طالبان سميت حکومت مخالف عناصر کی جانب سے کيے جانے والے ان حملوں ميں راکٹ، دستی بم اور خود ساختہ اسلحے کا بے دريخ استعمال کيا گيا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے خوف اور تشدد کی اس مہم کو بھی اجاگر کيا گيا جس ميں دھونس و زبردستی، تشدد اور اغوا کے بے شمار واقعات بھی شامل ہيں۔
دہشت گرد گروہوں اور ان کے سرغناؤں نے اپنے الفاظ اور اعمال سے بارہا يہ ثابت کيا ہے کہ عام افراد کی بہبود کے بے شمار دعوؤں کے باوجود ان عناصر کی نظر ميں عام شہری محض ايک ذريعہ ہيں جن کے خلاف تشدد کے واقعات سے وہ اپنے اہداف کے حصول کی کوشش کرتے ہيں۔
افغانستان ميں ہونے والے حاليہ انتخابات ميں تشدد کے ان واقعات کے باوجود عام شہريوں کی شموليت اور دہشت گردوں کی جانب سے دھمکيوں کو خاطر ميں نا لانا اس حقيقت کو اجاگر کرتا ہے کہ عام شہريوں کی جانب سے اس دقيانوسی سوچ اور نظريے کو يکسر مسترد کر ديا گيا ہے جو نفرت، عدم برداشت اور خوف کے ذريعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی تشہير کرتا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ