فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
وزیر خارجہ جان کیری کا بیان
یہ اہم لمحہ ایک دہائی سے زائد کی قربانیوں اور جدوجہد کے بعدآیا ہے۔۵ اپریل کو جب لاکھوں افغان مرد اور خواتین نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ میں حصہ لیں گے ، یہ افغانستان کی تاریخ میں پہلا جمہوری انتقال اقتدارہو سکتا ہےاور اس تاریخی سنگ میل کے حصول میں ہم سب کا حصہ بھی شامل ہے۔
امریکہ نے افغانستان میں فخریہ طور سے انتخابی اور سلامتی اداروں کو مدد فراہم کی ہے۔مگر بھولئے مت یہ افغانستان کا لمحہ ہے۔ آغاز سے ہی ان انتخابات کا انعقاد افغانوں کی سربراہی میں ہو رہا ہے۔ افغان عوام نے خود ہی ان تاریخی انتخابات کی تیاری اور منصوبہ بندی کی ہے۔ انتخابی اداروں کی سربراہی اور ان میں تعینات عملہ افغان عوام پر مشتمل ہے۔ اور افغان عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور حفاظت کیلئے سرشار ہیں۔
امریکہ افغانستان میں صدارتی امیدواروں ،ان کے حمایتیوں اور انتخابی حکام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اس انتخاب کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کریں۔افغان رہنما جامع، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل پر کاربند ہو کر ایسے نتائج کے حصول میں کردار اداکرینگے جو کہ نہ صرف افغان عوام کیلئے قابل قبول ہونگے بلکہ ملکی اتحاد اور جمہوریت کو مستحکم کرینگے۔
پرامن انتقال اقتدار بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہو گا جتنا کہ گزشتہ دہائی کے دوران افغانستان کو مضبوط،محفوظ اور خوشحال بنانے کے لئےحاصل کی گئی ترقی۔یہ گزشتہ ۱۲ سال کے دوران سلامتی اورترقی کے میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو محفوظ بنائے گا۔سب سے بڑھ کر یہ ان افراد کی میراث ہے جنہوں نے بے انتہاقربانیاں دیں ہیں بشمول ان لوگوں کے جنہوں نے اس انتخاب کو ممکن بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔
امریکہ آئندہ صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔اور ہم افغان عوام کیساتھ پائیدار شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں جو کہ ہماری مشترکہ اقدار اور مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu