حسان خان
لائبریرین
عکاس: زحل احد کار
تاریخ: ۲۰ مارچ ۲۰۱۷ء
ماخذ: بی بی سی فارسی
کابل میں جشنِ نوروز منعقد ہونے کی ایک جگہ غربِ شہر میں واقع 'باغِ بابر' ہے۔ بروزِ نوروز یہاں مختلف ثقافتی، ہنری اور اجتماعی برنامہ جات (پروگرام) منعقد ہوتے ہیں۔
دست ساختہ چیزوں کی خرید و فروخت اور روایتی ملبوسات پہننا نوروز کے مراسم میں سے ہیں۔
یہ زنِ فروشندہ امیدوار ہے کہ ایامِ نوروز میں اُس کا کاروبار گذشتہ سے بیشتر رونق کا حامل ہو گا۔
ایامِ نوروز میں کابل کے جوانوں کو اظہارِ شادمانی کا موقع مل جاتا ہے۔
جشِ نوروز کے انعقاد والے مقامات پر دُختروں (لڑکیوں) کی شرکت بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
اِس روز خانوادوں کو بھی باہم ہونے کا مزید موقع مل جاتا ہے۔
ایامِ نوروز کے دوران شہر کے مرکزی بازار میں مردُم کا ہجوم گذشتہ سے زیادہ ہے۔
ایامِ نوروز میں شیرینی و جلیبی کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
کابل کی پولیس کا کہنا ہے کہ جشنِ نوروز کے انعقاد کے لیے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کیا گیا ہے۔
خشک میووں کی فروخت میں بھی ایامِ نوروز کے دوران افزائش دیکھنے میں آتی ہے، اور مردُم اُن سے 'ہفت میوہ' بناتے ہیں جو نوروزی رسم ہے۔
'ہفت میوہ' کا ایک جزء پستہ ہوتا ہے۔
نوروز سے قبل شہر کے شیرینی فروشوں کی دکانیں بھی خریداروں سے پُر ہوتی ہیں۔
ختم شد!