افغان شہر ہرات میں مسلح افراد کا بھارتی قونصل خانے پر حملہ

افغان شہر ہرات میں مسلح افراد کا بھارتی قونصل خانے پر حملہ

کابل…افغانستان میں مسلح افراد نے بھارتی قونصل خانے پر حملہ کیا۔سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان حکام کے مطابق تین مسلح افراد نے صوبہ ہرات میں بھاری ہتھیاروں سے بھارتی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور قونصلیٹ کے سامنے بنی عمارت پر چڑھ کر مشین گن سے فائرنگ کی اور راکٹ بھی داغے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ تیسرے حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔حملے میں بھارتی قونصلیٹ میں موجود عملہ محفوظ رہا۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=148568
 
سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں پر حملے اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. ۔دہشت گرد افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے . بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے.جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہے۔ یہ جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہے۔ طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں.

..................................................................................

طالبان ،امن مذاکرات کے امکانات مخدوش

http://awazepakistan.wordpress.com/
 
Top